بڑھاپے کی دہلیز پر نئے نئے قدم رکھنے والوں کے لیے مشورے

بڑھاپے کی دہلیز پر نئے نئے قدم رکھنے والوں کے نام کچھ صحت بخش اور امید افزا مشورے س م د کے قلم سے

میں یہ مشورے ان تمام لوگوں کے نام کرتا ہوں جو بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھ چکے ہیں یعنیٰ 40، 50 سال یا اس سے اوپر کی عمر کو پہنچ چکے ہیں

پہلا مشورہ نیند پوری کرئیں یاد رہے جسمانی مشقت کے لحاظ سے آپ کی نیند پوری ہونی چاہیے 6 سے 8 گھنٹے نیند آپ کو دن بھر کی سرگرمیوں کے لیے نئے سرے سے تیار کردیتی ہے
مقررہ وقت پر بستر میں چلے جائیں چاہے نیند آرہی ہو یا نہیں۔

دوسرا مشورہ
ہمیشہ پانی پیئیں ، چاہںے پیاس نہ لگی ہو ۔ بہت سے صحت کے مسائل جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں ۔
تیسرا مشورہ
جسمانی سرگرمیوں کے لیے وقت نکالیں ، چاہںے آپ جتنا مصروف ہوں ۔
اپنے جسم کو حرکت دیں ، چاہںے وہ صرف چلنا ہو یاتیراکی کرنا ہو
چوتھا مشورہ
کھانے میں ہمیشہ احتیاط کا مظاہرہ کریں اور جو میسر ہو صبر و شکر کے ساتھ تناول کریں
انواع اقسام کی نعمتیں دیکھ کر ہوش نا کھوئیں میانہ روی اختیار کریں۔
نبی کریم ﷺ نے فرمایا،
آدمی کے لئے چند لقمے ہی کافی ہیں جو اس کی کمر کو سیدھا رکھ سکیں۔

لھذا بسیار خوری سے پرہیز کریں؛ اس میں کوئی بھلائی نہیں ہے

پانچواں مشورہ
جتنا ممکن ہو، گاڑی کا استعمال نہ کریں جب تک کہ ضرورت نہ ہو ۔
اپنے مقامات تک پیدل چل کر جائیں ، جیسے مسجد دکان یا کسی سے ملنے ۔

چھٹا مشورہ

غصے اور تفکرات کو کو پیچھےچھوڑ دیں
غصہ اور فکر آپکی صحت کو ختم کرتے ہیں اور آپ کی روح کو کمزور کرتے ہیں ۔

ساتواں مشورہ
جیسا کہ کہا جاتا ہے ، "اپنے پیسے کو دھوپ میں رکھو اور خود سایہ میں بیٹھو۔" یعنی حتیٰ الوسع پیسے کو استعمال میں لائیں اور سہولیات حاصل کریں یہ نہیں کہ پیسے بچائیں اور خود مشقت اٹھائیں ۔ اپنے آپ کو یا اپنے ارد گرد کے لوگوں کو محروم نہ رکھیں ، پیسہ زندگی کو سہارا دینے کے لئے ہںے ، خود زندگی نہیں ہںے ۔

آٹھواں مشورہ
اپنی روح کو کسی کے لئے ، کسی ایسی چیز کے لئے جسے آپ حاصل نہیں کر سکتے ، یا کسی ایسی چیز کے لئے جو آپ حاصل نہیں کر سکے ، افسوس میں نہ ڈوبنے دیں ۔ اسے بھول جائیں — کیونکہ اگر یہ آپ کے مقدر میں ہوتا ، تو آپ ضرور حاصل کرلیتے ۔ صبر شکر ذندگی کو پر سکون کردیتے ہیں۔
نواں مشورہ
عاجزی اختیار کریں ، کیونکہ دولت ، مرتبہ ، طاقت اور اثر و رسوخ سب غرور کے ساتھ زوال پذیر ہو جاتے ہیں ۔ عاجزی آپ کو لوگوں کے قریب لاتی ہںے اور اللہ کے ہاں آپ کے مقام کو بلند کرتی ہے ۔
دسواں مشورہ
اگر آپکے بال سفید ہو گئے ہیں ، تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ زندگی ختم ہو گئی ہے ۔ یہ ایک نشانی ہے کہ زندگی کا بہترین حصہ اب شروع ہو رہا ہے ۔پر امید رہیں ، اللہ کی یاد کے ساتھ جئیں ، سفر کریں ، اور حلال طریقوں سے لطف اندوز ہوں ۔
آخری اور سب سے اہم مشورہ
اس عمر تک پہنچتے ہی انسان پختہ الذہن ہوجاتا ہے اور اگر ذندگی کا مقصد معلوم ہو تو دیگر فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ سچ اور حق پانے کی جستجو کریں اور جب سچ و حق کی آگہی ہوجائے تو ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں اور طاقت کے مطابق اپنا کردار ادا کریں۔
حضور خاتم النبیین صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ لوگوں میں سب سے بہترین وہ ہے جو لوگوں کے لیے نفع بخش اور فائدہ مند ہو
اس لئے دوسروں کیلئے ہر طرح نفع مند ثابت ہونے کی کوشش کرتے رہیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Syed Mujtaba Daoodi
About the Author: Syed Mujtaba Daoodi Read More Articles by Syed Mujtaba Daoodi: 46 Articles with 64036 views "I write to discover what I know.".. View More