ہمارے معاشرے میں کامیابی کی ایک خاص تعریف بن چکی ہے۔
والدین، اساتذہ، اور معاشرتی دباؤ ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ کامیابی کا مطلب
صرف بڑا عہدہ، زیادہ پیسہ، یا شہرت حاصل کرنا ہے۔ اگر کوئی ڈاکٹر، انجینئر،
یا سرکاری افسر بن جائے، تو اسے کامیاب مانا جاتا ہے۔ لیکن کیا کامیابی صرف
یہی ہے؟
کامیابی ہر فرد کے لیے مختلف ہو سکتی ہے۔ ایک طالب علم کے لیے کامیابی اچھے
نمبر لینا ہو سکتی ہے، لیکن ایک کسان کے لیے کامیابی اچھی فصل اگانا ہو
سکتی ہے۔ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہر انسان کی خواہشات اور خواب
مختلف ہوتے ہیں۔
ہماری زندگی کا مقصد صرف پیسہ کمانا نہیں ہونا چاہیے بلکہ ایک مطمئن اور
خوشحال زندگی گزارنا چاہیے۔ کامیابی یہ بھی ہو سکتی ہے کہ ہم دوسروں کے لیے
فائدہ مند ثابت ہوں، اپنی کمیونٹی کی خدمت کریں، یا اپنے خوابوں کو پورا
کریں۔
اساتذہ اور والدین کو چاہیے کہ بچوں پر دباؤ ڈالنے کے بجائے ان کی دلچسپی
کو سمجھیں۔ بچوں کو ان کے شوق کے مطابق کام کرنے کا موقع دیں۔ ہمیں اپنی
سوچ کو بدل کر کامیابی کی تعریف کو وسیع کرنا ہوگا تاکہ ہر شخص اپنی منزل
حاصل کر سکے۔
|