نیسلے پاکستان نے پہلے او آئی سی سی آئی کلائمیٹ ایکسی لینس ایوارڈز میں کلائمیٹ چیمپئن ایوارڈ جیت لیا
|
|
کانفرنس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
نے موسمیاتی تبدیلی کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئے زور دیا کہ اداروں کو
موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے آگے بڑھ کر حکومت کا ساتھ دینا
چاہئے۔نیسلے کے کردارکا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے کہا ''کانفرنس کے اسٹالز
کا دورہ کرتے ہوئے مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ نیسلے جیسی تنظیمیں پہلے
ہی ری جنریٹو ایگری کلچر کے طریقوں میں ڈرپ ایریگیشن جیسی ٹیکنالوجیز کو
موثر انداز میں فروغ دے رہی ہیں۔''
نیسلے پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیسن آوانسینا نے کہا '' ہم معاشرے
میں مثبت اثرات مرتب کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور ہماری کوششیں پائیدار اور
پاکستان کے عوام کیلئے مشترکہ قدر کی تخلیق کے عزم کو اجاگر کرتی ہیں
کیونکہ ہم ایک صاف ستھرے ماحول اور زیادہ پائیدار مستقبل کی جانب نمایاں
پیش رفت کر رہے ہیں۔ |
|
|
|
او آئی سی سی آئی سیکرٹری جنرل عبدالعلیم نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا''
تیسری پاکستان کلائمیٹ کانفرنس نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے فوری
اقدامات اور پائیدار حل کے حصول میں کاروباری اداروں کے اہم کردار کو
نمایاں کیا ہے ۔ہمارے پہلے او آئی سی سی آئی کلائمیٹ ایکسی لینس ایوارڈز نے
ماحولیاتی ذمہ داریوں
کیلئے بینچ مارک کا طے کرنے والے صنعتی رہنمائوں کو سراہا ہے۔
نیسلے نے پہلے گرین ہائوس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کی اپنی کوششوں کے تحت
قابل تجدید توانائی اور پائیدار اقدامات میں 2بلین روپے کی سرمایہ کاری کی
جس میں 2.5 اور 2.6میگا واٹ کے سولر پاور پلانٹس اور ایک بائیو ماس بوائلر
شامل ہے ۔ یہ اقدامات 2050تک نیٹ زیرو کے عزم اورپاکستان کی حکومت کے اقوام
متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے عہد سے ہم آہنگ ہے۔نیسلے نے اپنے
2018 کے مقابلے میں 2025 تک 20فیصد ، 2030 تک 50فیصد اور 2050 تک کاربن
نیوٹرل ہونے کے عزم کا اعلان کیا ہے جو اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے
اہداف ( ایس ڈی جیز)13 اور 15 سے ہم آہنگ ہے. |
|