جانے دو

اگر زندگی میں ذندہ رہنا چاہتے ہو تو چیزوں کو جانے دینے کا فن سیکھنا ہوگا۔۔۔

جی ہاں ! آپ نے سہی سنا آپ کے ساتھ جو بھی ہو اچھا یا برا اسے جانے دو، کوئ آپ کو زندگی میں چاہے جتنی تکلیف دے، اسے جانے دو، اگر کوئی آپ کی خوشی سے نا خوش ہے تو بھی اسے جانے دو اور اگر کوئی آپ کی کامیابی سے حسد کرتا ہے تب بھی اسے جانے دو ۔

اور پتہ ہے میں یہ سب کیوں کہہ رہا ؟ جانے دینا اس دنیا میں سب سے بڑا بدلہ ہے، جانے دینا اس دنیا میں سب سے بڑا بڑھپن ہے اور جانے دینا آپ کی زندگی کی مشکلات سے نجات ہے۔

یہ اس وقت آپ میں آے گی جب آپ ذہنی طور پر میچور ہو جائیں گے۔ آپ وقت کے ساتھ سمجھ جائیں گے کہ آپ بذات انسان پوری دنیا کو خوش نہیں کر سکتے۔ آپ یہ جان جاہیں گے کہ آپ کی بھی دنیا میں اک سیلف ریسپیکٹ ہے ۔ یہ اس وقت ہوگا جب آپ خود کو وقت اور اہمیت دیں گے۔ خود کے ساتھ وقت گزاریں گے۔ اپنے جسمانی اور روحانی ضروریات کو سمجھیں گے اور دوسروثسے ترجیع دیں گے۔ آپ بے حد انمول ہیں لیکن محدود لوگوں کے لیے جو سچ مچ آپ کی قدر اور دل سے پرواہ کرتے ہیں۔

جانے دینے سے آپ خود کو پر سکون پاہیں گے۔ آپ یہ جان جاہیں گے کہ پوری دنیا آپ کو حاصل نہیں ہوگی، آپ صرف چند چیزیں ہی حاصل کر پائے گے۔ جو سچ مچھ آپ کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔
 

S A Kareem shah
About the Author: S A Kareem shah Read More Articles by S A Kareem shah: 12 Articles with 10063 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.