کاروباری ذہنیت

(اوول ہاؤس میں امریکہ کے پریذیڈنٹ ڈونالڈ ٹرمپ ، دنیا کے امیر ترین انسان ایلان مسک اور اس کے چار سالہ بچے کی تصاویر یاہو نیوز سے لی گئی ہیں )

انسان مختلف ذہنیتوں کے مالک ہوتے ہیں جن میں سے ایک ہوتی ہے کاروباری ذہنیت جس کے مالک دنیا کے ہر زاوئیے کو کاروباری نکتہ نظر سے دیکھتے ہیں بلکہ ان کا اپنا ہر رویہ کاروباری اصولوں پر مبنی ہوتا ہے۔ مادی دنیا اس قدر مادیت کے سمندر میں ڈوب چکی ہے کہ بیشتر انسان، جن کو کاروبار کی الف بے بھی نہیں معلوم، وہ بھی اپنے معاملات میں کاروبار ی اصولوں کی مداخلت بے دریغ کرنے لگے ہیں۔لیکن ہر شعبے میں کامیابی حاصل ہوجانا کوئی مذاق کی بات نہیں۔ کسی بھی شعبہ میں کامیابی کا دارو مدار انسان کے اپنے تجربے پر منحصر ہوتا ہے۔
انسانوں کے معاشرے میں مختلف النوع قسم کی ذہنیتوں میں کاروباری ذہنیت حاوی ہوتی جارہی ہے، خصوصاً حکمران طبقہ جس تیزی سے دنیا پر چھا رہا ہے ،اس کا سب سے بڑا ثبوت دنیا کی سب سے بڑی طاقت امریکہ ہے جس کا صدرایک سکہ رائج الوقت کے تحت دوسری بار الیکشن میں ووٹ کی برتری کے ذریعے صدر بن چکا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے پہلے 20 جنوری 2017 سے 20 جنوری 2021 تک بھی صدر رہے لیکن اپنی کاروباری ذہنیت کا سکہ زیادہ نہ چلا سکے لیکن اس بار انھوں نے دنیا کے امیر ترین شخص ایلان مسک کو اپنی حکمرانی کی کارکردگی کے اختیارات جانچنے والے ادارے کا سربراہ مقرر کر کےدنیا کی سب سے طاقتور مملکت کو کاروباری ادارے میں مکمل طور پر ڈھال لیا اور اقتدار سنبھالتے ہی کاروبار کے بنیادی روئیے کے تحت دنیا کے دیگر ممالک کو خریدنے کا اعلان کردیا۔جواب میں جن ممالک کی جانب سے منفی رویہ سامنے آنے پر ان پر تجارت میں ٹیکس لگادیا گیا۔
مجھے نہیں معلوم ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے صحیح ہیں یا غلط لیکن اس بات کا یقین ہے کہ ایلان مسک ایک کامیاب کاروباری انسان ہے اور بچپن سے آج تک اپنے تمام ارادوں میں نمایاں کامیابیاں ھاصل کی ہیں۔اپنے چار سالہ بچے کو صدر امریکہ کی پریس کانفرنس میں لانے کا مقصد بچے کو ٹرین کرنا نہیں بلکہ سامعین و حاضرین کی توجہ میں خلل اندازی پیدا کرنا ہے تاکہ کسی قسم کی شدت کے ساتھ احکامات کی مخالفت نہ ہو۔بہر حال جتنے منہ اتنی باتیں۔ امریکہ سب سے طاقتور ہونے کے ناطے اپنی من مانی تو ہمیشہ ہی کرتا چلا آیا ہے ،اب دنیا کے امیر ترین انسان کی بدولت کاروباری رویوں میں بھی ضرور کامیابیاں حاصل کرے گا۔
میری حیثیت محض اتنی ہے کہ اپنے آپ کو انسانیت کی اقدار پر چلنے والے روئیے سے منسلک رہوں اور پھر دعا کروں کہ اللہ ہمیں انسانیت کی قدروں کو پامال کرنے والی قوتوں سے محفوظ رکھے، آمین!

Syed Musarrat Ali
About the Author: Syed Musarrat Ali Read More Articles by Syed Musarrat Ali: 234 Articles with 178950 views Basically Aeronautical Engineer and retired after 41 years as Senior Instructor Management Training PIA. Presently Consulting Editor Pakistan Times Ma.. View More