صبح جلدی اٹھنے کے فائدے

اس کہانی میں صبح جلدی اٹھنے کے فائدے بیان ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں صحت دولت اور عقل مندی حاصل ہوتی ہے

حمید ایک سست اور کاہل لڑکا تھا۔ وہ رات دیر تک موبائل فون دیکھتا اور صبح دیر سے اٹھتا تھا۔ اسکول جانے میں بھی دیر ہو جاتی، اور کلاس میں ہمیشہ اونگھتا رہتا۔ اس کی پڑھائی بھی متاثر ہو رہی تھی، اور صحت بھی خراب ہونے لگی تھی۔

ایک دن استاد نے کلاس میں کہا، "جو بچے وقت پر سوتے اور صبح جلدی اٹھتے ہیں، وہ ہمیشہ صحت مند، کامیاب اور عقلمند بنتے ہیں!" یہ سن کر حمید کو سوچنے پر مجبور ہونا پڑا۔

اسی رات اس نے فیصلہ کیا کہ وہ جلدی سوئے گا اور صبح وقت پر اٹھے گا۔ اگلی صبح جب وہ جلدی اٹھا، تو اسے تازگی محسوس ہوئی۔ وہ وقت پر اسکول پہنچا، کلاس میں پوری توجہ دی اور شام کو کھیلنے کا بھی وقت ملا۔

کچھ دنوں بعد، حمید کی طبیعت بھی بہتر ہو گئی اور وہ کلاس میں اچھے نمبر لینے لگا۔ اس نے سمجھ لیا کہ "جلدی سونا اور جلدی اٹھنا ہی صحت، دولت اور عقل مندی کی کنجی ہے!"

سبق: جو لوگ وقت پر سوتے اور صبح جلدی اٹھتے ہیں، وہ ہمیشہ صحت مند، کامیاب اور ذہین ہوتے ہیں۔


 

Iftikhar Ahmed
About the Author: Iftikhar Ahmed Read More Articles by Iftikhar Ahmed: 68 Articles with 45806 views I am retired government officer of 17 grade.. View More