میرا ایک خصوصی مضمون

(سید مسرت علی سینئیر وائس پریذیڈنٹ ہماری ویب رائٹرز کلب)

کرہ ارض پر جغرافیائی تغیر و تبدل کے اسباب اسکول میں جو پڑھائے گئے آج بھی مستند حیثیت رکھتے ہیں چاہے نئی تہذیب، نئی نسل یا نئی ٹیکنالوجی ان کو کسی بھی استعارے سے نواز دے۔یاد دہانی کے لئے دُہرا دوں:
1۔ موسمیاتی تبدیلیاں
2۔ زلزلے
3۔ جنگیں
اپنی ستر سالہ زندگی میں تینوں عناصر کے باعث کرہ ارض پر بے شمار تبدیلیوں کو جنم لیتے دیکھا ہے۔آج تینوں عناصر کی کاروائیوں میں تیزی آچکی ہے یا یوں کہئیے کہ وقت تیزی سے گذرنے لگا ہے تو ہمیں ہر کام میں جلد بازی محسوس ہونے لگی ہے۔نیوورلڈ آرڈر کے نام سے جو پراجیکٹ نو گیارہ واقع کے بعدکرہ ارض پر شروع کیا گیا اس نے دنیا کا جغرافیائی نقشہ خاصا بدل دیا ہے اور ابھی یہ پراجیکٹ مکمل نہیں ہؤا۔ہر پراجیکٹ کا ایک چیف ایگزیٹیو آفیسر ، ایک چیف آپریٹنگ آفیسر اور ایک چیف فنانشل آفیسر ہوتا ہے۔ ان میں سے کوئی بھی بذاتِ خود اس جگہ جاکر زمین کا نقشہ نہیں بدلتا بلکہ جہاں کا نقشہ بدلنا ہو وہاں کا اپنی پسند کا اور سب سے بہتر سپروائزر یہ کام کرتا ہے۔ چیف ایگزیٹیو آفیسر یونی پولر ورلڈ ہوجانے کے بعد امریکہ ہے، سب جانتے ہیں۔
زیادہ پیچھے جانے کا وقت نہیں مشرقِ وسطیٰ کا نقشہ بدلنے کے لئے بہترین سپروائزر اسرائیل ہے۔مشرقی یورپ کا غیر سرکاری سپروائزر روس ہے جو آجکل یوکرین میں مصروف ہے اور اب ایشیا میں انڈیا کو سپروائزر بنانے کا کام شروع ہو گیا ہے جہاں چین غیر سرکاری سپروائزر بننے کی کوشش کررہا ہے۔یہاں عہدے اور ان پر فائز ممالک کا ذکر اس لئے کیا گیا ہے کہ انسان جو نام والے ہوتے ہیں وہی تاریخ بدلتے ہیں اور جغرافیہ بھی، بے نامی انسانوں کے لئے دنیا الگ ہوتی ہے اس کو روحانی دنیا کہتے ہیں۔


Syed Musarrat Ali
About the Author: Syed Musarrat Ali Read More Articles by Syed Musarrat Ali: 241 Articles with 191406 views Basically Aeronautical Engineer and retired after 41 years as Senior Instructor Management Training PIA. Presently Consulting Editor Pakistan Times Ma.. View More