عازمین حج کیلئے چند مفید باتیں

سفر حج ایک مقدس فریضہ لیکن کیا ہم ان اہم باتوں پر غور کرتے ہیں؟

حجاج کرام کی خیمہ بستی

عازمین حج درج ذیل باتیں آپ کے لیے بے حد مفید ہیں۔ ابھی سے ان کو اپنی تیاریوں میں شامل کریں۔

١۔ پیدل چلنے کی عادت اپنائیں، روزانہ کم از کم دو گھنٹے وہ بھی قینچی چپل پہن کے ۔
٢۔ اپنی خوراک کو ابھی سے متوازن کریں۔ زیادہ کھانے سے اجتناب شروع کریں، صحت مند خوراک کھائیں تاکہ جسم توانا ہو اور قوت مدافعت میں اضافہ ہو۔
٣۔ باوضو رہنے کی عادت اپنائیں۔ جب وضو ٹوٹے، ٹوائلٹ استعمال کریں تو فوری طور پر وضو بھی کر لیں۔
٤۔ تولیے کا احرام گرم اور سرد دونوں موسموں میں بہترین رہتا ہے۔ ہیٹ اسٹروک میں بھی مفید ہے ۔
٥۔ مرد حضرات گھر پر احرام باندھنا سیکھیں اور احرام باندھ کر پیدل چلنے کی پریکٹس لازمی کریں۔
٦۔ احرام سے متعلق اہم مسائل روزانہ کی بنیاد پر سیکھیں اور کسی کو سنا کر ذہن نشین کر لیں۔
٧۔ اس سال حج جون کے مہینہ میں ہے اس لیے گرمی کافی شدید متوقع ہے، چھتری کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔
٨۔ پانی بوتل جو آپ اپنے گلے میں لٹکا سکیں ابھی سے خریدیں اور پانی سے بھر کر گلے میں لٹکا کر چلنے کی پریکٹس کر لیں۔
٩۔ ممکن ہو تو کچھ مناسب وزنی چیز بیگ میں ڈال کر وہ بھی لیکر چلنے کی پریکٹس کر لیں۔
١٠۔ ڈرائی فروٹ، بھنے ہوئے چنے گھر پر استعمال کرکے دیکھ لیں تاکہ طبیعت ان کے مطابق ڈھل جائے، مناسک حج کے دوران بہت فائدہ ہوگا۔
١١۔ قیمچی چپل اچھی کوالٹی کی خریدیں اور ممکن ہوتو دو جوڑے رکھیں، ایک گم ہو تو دوسری موجود ہو۔ حجاز مقدس میں بسا اوقات آپ کے مزاج کے مطابق کی چپل فوری نہ ملے تو پریشانی نہ ہو۔
١٢۔ کچھ وقت گھر میں بغیر جوتے کے بھی چلیں تاکہ زمین کی سختی کے پاؤں عادی ہو سکیں۔
١٣۔ اگر آپ کے ساتھ کوئی وہیل چیئر پر بھی موجود ہوگا تو ابھی سے وہیل چیئر کو چلانے کی پریکٹس کر لیں۔
١٤۔ کوشش کریں کہ وہ وہیل چیئر خریدیں جس کے تمام پہے ایک جیسی جسامت کے ہوں،
١٥۔ وہیل چیئر چلاتے وقت رش کو ملحوظ خاطر رکھیں، تاکہ کسی دوسرے کے پاؤں زخمی نہ ہوں۔
 

M. Qasim Waqar Sialvi
About the Author: M. Qasim Waqar Sialvi Read More Articles by M. Qasim Waqar Sialvi: 65 Articles with 19964 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.