قبولیت کا مرحلہ

بس وہی لکھا ہے جو محسوس کیا
New Page 2

قبولیت کامرحلہ
“Acceptance “
یہ ایک ایسا لفظ ہے جس کا مطلب اگر سمجھ آجائے تو زندگی پرسکون ہو جاتی ہے ۔ آخر اس لفظ کا مطلب کیا ہے؟
قبولیت ، منظوری، تسلیم کرنا کے جو ہے وہی ہے
It is what it is!!
ہماری زندگی میں اسکی، میرے مطابق بہت اہمیت ہے وہ اس لیے کیوکہ اگر ہم اس لفظ کو اپنی زِندگی میں implement کرلیں تو ہماری زندگی آسان نہ سہی لیکن پُر سکون ہوجائے گی اب سوال ہے کیسے؟

چلیں ایک مثال لیتے ہے اگر کوئی شخص اپنی رنگت کی وجہ سے پریشان ہےجو کہ عموماً لڑکیاں ہی ہوتی ہیں تو وہ مختلف طریقے اپنائے گِی اپنی رنگت کو صاف کرنے کی الگ الگ لوگوں کے الگ الگ مشوروں پہ عمل کرے گی اور ساری عمر بے سکون رہے گی ! اب اگر وہ اس بات کو قبول کرلیتی کے اللّٰہ نے جورنگ عطا کیا ہے وہی خوبصورت ہے تو وہ سکون سے رہتی اور یقیناً خوش بھی رہتی۔

مجھے ایسا لگتا ہے، بلکہ حقیقت ہی یہی ہے کے اس دنیا میں کوئی چیز بھی perfect نہیں ہے بہترین تو بس اللّٰہ کی ذات ہے تو ہم یہ کیسے سوچ سکتے ہے کہ ہم بھی پرفیکٹ ہونگے یا ہوجائیں گے ۔

اکثر ہم لوگوں کی کہی باتیں اپنے دِماغ کے ایک حصے میں store کرلیتے ہیں اور اتنی مضبوطی سے ایمان لے آتے ہے کے ہمیں واقعی میں یقین آجاتا ہے کے ہم ایسے ہی ہیں اگر کسی نے بول دیا کے تم ذہین نہیں ہو ،تمھیں کچھ نہیں پتہ وغیرہ ۔ اِن باتو ں کو مان لینا قبولیت نہیں ہے۔ قبولیت تو یہ ہے کے آپ خود کو یقین دلوائیں کے کیا ہوا جو میں ذہین نہیں ہوں میں محنتی ہوں اور میں سب کرسکتا / کرسکتی ہوں۔ ہر انسان unique ہے ضروری نہیں ہےکے ساری دنیا کے لوگ ذہین ہوں۔ قبولیت یہ ہے کے بجائے خود کو زبردستی ذہین ثابت کرنے کے خود کو تسلیم کرو کے ذہین بیشک نہ سہی لیکن میں محنتی ہوں۔

جانتی ہوں کے کہنا آسان ہے اور کرنا مشکل - قبولیت -ACCEPTANCE یہ مرحلہ سب سے مشکل ہوتا ہے لیکن اس کے بعد سب پرسکون ہوتا ہے آسان نہیں پرسکون کیونکہ آسان تو اس دنیا میں کچھ نہیں logically بھی ایسا نہیں ہوسکتا کیونکہ لوگ تو باتیں کرنے سے باز نہیں آسکتے، ہاں لیکن آپکو فرق پڑنا ختم ہوجائے گا اور جب یہ ہوجائے گا تو آدھا سکون تو ویسے ہی ہوجائے گا ۔

ایک آخری بات خود کو تسلیم کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کے آپ اپنی grooming کرنا چھوڑ دیں خود پہ دھیان دینا اچھی بات ہے ، خود کو ناکارہ سمجھنا بُری بات ہے، خود کو بدصورت سمجھنا بری بات ہے
Accept your self, love yourself because you are worth it!!









 

Emman Babar
About the Author: Emman Babar Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.