سفر حج ۔۔۔ چیپٹر ٢

چلو جی آج تھی ہماری پہلی
presentation
جس میں ہمیں پیکنگ اور حج کے طریقے کے بارے میں بتایا جانا تھا۔
اسکا انعقاد پنجاب یونیرسٹی کے فیصل آڈیٹوریم میں کیا گیا تھا۔
مزے کی بات یہ کہ یونی میں پھرتی خواتین دیکھ کر بھی اپنی یونی یاد نہیں آئی مطلب زندگی کافی آگے نکل گئی ہے۔
QR CODE
سے اٹینڈنس لگوا کر اندر پہنچے۔ اندر وسیع آڈیٹوریم تھا ہم لیٹ پہنچے تھے ۔ مقررہ وقت نو بجے کا تھا۔

مگر کافی کرسیاں خالی نظر آرہی تھیں
میں تو اپنی زمانہ طالبعلمی کی عادت پر عمل کرتے ہوئے لائن کی سب سے پہلی کرسی پر بیٹھ گئی۔
تھوڑی دیر میں سکاوٹ نے آکر کہا آپ اگلی کرسی پر تشریف لے جائیں یہاں مزید لوگوں کو بٹھانا ہے۔
میرے چہرے پر نکڑ والی کرسی کو چھوڑنے کا غم چھا یا دیکھ کر سکاوٹ نے سوری کہا
اور میں جا کر درمیانی کرسیوں میں سے ایک کرسی پر بیٹھ گئی۔

اس دن فلو اور کھانسی کی بنا پر بے زاری اور طبیعت میں بے کاری تھی مگر
concentration
کے بغیر گزارہ نہیں تھا۔
پس منظر میں کعبے کی رونق کعبے کا منظر والا کلام سماعتوں میں رس گھول رہا تھا۔
منتظم صاحب کے تعارفی بیان کے بعد ڈاکٹر صاحبہ کو بلایا گیا جنھوں نے صحت کے حوالے سے ہدایات دینا تھیں
ہدایات واک کھانے پینے اور پرہیز سے متعلق تھیں
جو کہ اخبارات میں پڑھتے رہتے ہیں مگر عمل کرنا ضروری نہیں سمجھتے
مگر بات پھر وہی ہے جو صحتمند ہوگا وہی زندگی اور پھر حج جیسی عبادت کو بہتر انداز میں ادا کر سکے گا
اسکے بعد منظم صاحب نے لمبی سی
presentation
پیش کی
اب میرا مقصد سفر نامے یا آپ بیتی کو سرسری سے انداز میں لکھ کر تجربہ شیئیر کرنا ہے
جب انشاء اللہ آپ خود جائیں گے باریکیاں اور تفصیلات آپ تبھی جان پاتے ہیں ۔
presentation
کے دو حصے تھے۔
پہلے حصے میں سامنا باندھنا پاسپورٹ سنبھالنا کونسی اشٓیا سامان میں رکھنا جو کہ اشد ضروری ہوں ہوٹل تک پہنچنا وہاں ہوٹل میں موجود سہولیات
سے فائدہ اٹھانا کس طرح سٹاف سے تعاون کرنا اور کس طرح پیش آنا دوسرے لوگوں کے ساتھ کس طرح رہنا
سفری سہولیات کا استعمال اس طرح کی ساری باتیں بتائی گئیں

دوسرے حصے میں بتایا گیا کہ کیسے آپ حج ادا کریں گے
خیمہ میں جانا مزدلفہ میں قیام رمی کرنا طواف زیارت طواف وداع عمرہ کا طریقہ
اسطرح کے سب اراکین کی ادائیگی کا طریقہ تھا
سب سے ضروری بات اپنا آپ سنبھالنا بتایا گیا ۔

خاص طور پر حرم میں کیونکہ موسم بھی گرمی والا اور لوگ بے تحاشا پھر زبان کا مسئلہ اسلئے آپ جان نہیں سکتے

کہ اگر آپ گم جائیں تو آپ کہاں کو پہنچیں گے۔
میں تو اگر بازار جاتے ہوئے پرس میں موبائل اور پانچ سو بھی لے جاوں تو دس دفع کھول کر دیکھتی ہوں سب موجود ہے نا
مگر باندھ کمر کیا ڈڑتا ہے پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے



 

sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 234 Articles with 316518 views A writer who likes to share routine life experiences and observations which may be interesting for few and boring for some but sprinkled with humor .. View More