اجی حنیف طیب قابل فخر قومی اثاثہ


ڈاکٹر سید محبوب
محقیق ،معاشی و سیاسی تجزیہ کار
امام الانبیاء٫ رحمت اللعالمین, محبوب خدا وجہ تخلیق کائنات صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت اور عشق ہر مسلمان کا سب سے اہم اور قیمتی اثاثہ ہے. جو عشق کی اس منزل کو پالے لوح قلم اس کے ہو جاتے ہیں
کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں
حاجی حنیف طیب ایک ایسی شخصیت ہیں جو محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے کیے گئے عہد وفا کو نبھا رہے ہیں. انہوں نے عشق نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا عملی تصور پیش کیا. اس خزانے کو انسان دوستی ,سماجی خدمت اور دکھی انسانیت کے دکھوں پر مرہم رکھنے کے لیے وقف کر دیا
المصطفئ ویلفئیر سوسائٹی, مصطفی کریم روف الرحیم کا وہ فیضان ہے جس کے روح رواں بانی اور سرپرست اعلی حاجی حنیف طیب ہیں۔ المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کی بنیادوں اس کی عمارتوں اور اس کی خدمات سے عشق رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خوشبو کی مہک اتی ہے جو نہ صرف جسم کو شفا دینے کا سبب ہے بلکہ روح کو بھی سرشار کرتی ہے
پاکستان کی امیر ترین میمن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر حاجی حنیف طیب صاحب سادگی، اخلاص، للہیت کا پیکر ہیں نالہ نیم شبی ذکر حبیب و درود پاک اور اپنی جبین نیاز کو اللہ کے سامنے جھکانے کی لذت سے اشنا ہیں۔ دکھی انسانیت کا درد اور احساس نے ان کے دل کو ہمدردی کا بحرالکاہل بنا دیا ہے اور یہی ان کے اثاثے ہیں ،ایک فلیٹ پہ رہنے والے، اپنا سب کچھ انسانیت کے لیے وقف کر دینے والے حاجی حنیف طیب اخلاقی اور روحانی اثاثوں سے مالا مال ہیں اور خود ان کی ذات اس ا س وطن عزیز اور امت مسلمہ کے لیے ایک بہترین اثاثہ ہے
میں گزشتہ ڈیڑھ عشرے سے سفارتی حلقوں میں کام کر رہا ہوں متعدد ممالک کے سفراء کے ساتھ نشستیں کر چکا ہوں مختلف ممالک پر تحقیقی کاموں کے اعتراف میں ایوارڈ بھی وصول کر چکا ہوں میں نے یہ محسوس کیاہے کہ حاجی حنیف طیب کی عزت تمام ممالک کے سفارت کار کرتے ہیں جن میں ترکی اور جاپان کے سفیر نمایاں ہیں جو مصطفئے ویلفیئر کے ساتھ بھرپور تعاون بھی کر رہے ہیں
المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کا قیام 1982 کے ٹرسٹب ایکٹ کے تحت عمل میں ایا ۔حاجی حنیف طیب اور المصطفی ویلفیئر 40 سالہ شاندار خدمات کی تاریخ کا قیمتی اثاثہ ہیں جس پر پوری قوم کو فخر ہے المصطفی ویلفیئر کے زیر اہتمام اٹھ ہسپتال ،35 کلینیکس ،15 سکول اور خواتین کے لیے ایک کالج ہے جسے یونیورسٹی کا درجہ دینے کی کوششیں جاری ہیں ۔یتیموں کے لیے تین نگہداشت و تربیت کے مراکز، چار انڈسٹریل ہومز شاندار خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔المصطفی ویلفیئر کے زیر اہتمام ہسپتالوں میں سالانہ ایک لاکھ سے زائد مریض, کلینکس کے ذریعے 3 لاکھ 27 ہزار اور مفت طبی کیمپوں کے ذریعے 6 لاکھ 39ہزاد 75 مریض استفادہ کر رہے ہیں جو ایک عظیم خدمت ہے ۔
اس کے علاوہ 10 ہزار بچے المصطفی ویلفیئر کے زیر اہتمام اسکولوں اور کالج میں زیر تعلیم ہیں۔ گویا مجموعی طور پر المصطفئ ویلفیئر کی خدمات سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 15 لاکھ سے زائد ہے
پاکستان اپنے قومی ہیروز پر فخر کرتا ہے۔ اپنے ان قومی اثاثوں کی قدر اہمیت اور خدمت سے اگاہ کرنے کے لیے جامع اور منظم منصوبہ بندی اور کام کی ضرورت ہے۔ حاجی حنیف طیب کی خدمات کو نصاب تعلیم کا حصہ بنایا جائے اور کورنگی میں المصطفی ویلفیئر کے زیر اہتمام اداروں سے منسلک روڈ کو حاجی حنیف طیب کے نام سے منسوب کیا جائے
اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ حاجی حنیف طیب صاحب کی عمر، کام صلاحیتوں میں مزید برکات عطا فرمائے اور قوم کو تادیر ان کی صلاحیتوں اور خدمات سے استفادہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے (امین یا رب العالمین)  
Dr Mehboob Syed
About the Author: Dr Mehboob Syed Read More Articles by Dr Mehboob Syed: 304 Articles with 157179 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.