ڈاکٹر افضل رضوی کی ’’درِ برگِ لالہ و گل‘‘ جلد سوم کی تقریبِ رونمائی 2 اکتوبر کوکراچی میں ہوگی

ڈاکٹر افضل رضوی کی ’’درِ برگِ لالہ و گل‘‘ جلد سوم کی تقریبِ رونمائی 2 اکتوبر کوکراچی میں ہوگی
کراچی (نمائندہ خصوصی): علامہ اقبال کی شاعری کے نباتاتی، فکری، روحانی اور جمالیاتی پہلوؤں پر ڈاکٹر افضل رضوی کےریسرچ ورک’’درِ برگِ لالہ و گل‘‘ کی تیسری جلد شائع ہوگئی۔ اس کی تقریبِ رونمائی و پذیرائی جمعہ 2 اکتوبر 2026ء کو شام 4 بجے فرمان فتح پوری ہال، اردو لغت بورڈ، گلشنِ اقبال کراچی میں منعقد ہوگی۔
’’در برگِ لالہ و گل‘‘ میں علامہ اقبال کی شاعری میں موجود نباتاتی علامتوں کے ذریعے علامہ اقبال کے فلسفۂ خودی، عشق، آزادی، عمل، جمالیات اورانسان کے حسی پہلوؤں کو سمجھنے کی ایک فکری و تحقیقی کوشش ہے۔ اس میں فطرت اور نباتات کو محض حسن و جمال نہیں بلکہ انسانی شخصیت، خودی کی نشوونما، تخلیقی قوت اور زندگی کی جدوجہد کے استعاروں کے طور پر دیکھا گیا ہے۔
تقریب محبانِ بھوپال فورم کے زیرِ اہتمام اور اردو لغت بورڈ کراچی کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے۔ تقریب کی صدارت معروف دانش ور و ادیب پروفیسر سحر انصاری کریں گے، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر معین الدین عقیل مہمانِ خصوصی ہوں گے۔
ڈاکٹر افضل رضوی کی تحقیقی کاوش پر ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی، سید محمد ناصر علی، پروفیسر سیما ناز، ڈاکٹر نزہت انیس اور محترمہ شگفتہ فرحت اظہارِ خیال کریں گے۔ اردو لغت بورڈ کے انچارج طارق بن آزاد ابتدائی کلمات ادا کریں گے، جبکہ ندیم ہاشمی کلماتِ تشکر پیش کریں گے۔ تقریب کی نظامت معروف اینکر ڈاکٹر فرحانہ اویس انجام دیں گی۔اس تقریبِ رونمائی کا انتظام و انصرام اویس ادیب انصاری نے کیا ہے۔
Dr Afzal Razvi
About the Author: Dr Afzal Razvi Read More Articles by Dr Afzal Razvi: 182 Articles with 261577 views Educationist-Works in the Department for Education South AUSTRALIA and lives in Adelaide.
Author of Dar Barg e Lala o Gul (a research work on Allamah
.. View More