حضرت ابو اُمامہ رضی اللہ تعالیٰ
عنہ سے روایت ہے کہ رسولِ محتشم نے فرمایا ہے کہ بندہ جب نماز کے لئے کھڑ ا
ہوتا ہے تواس کے لئے جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اس کے اوراللہ عزوجل
کے درمیان جو حجاب ہے وہ اٹھا دیا جاتا ہے اور حوریں اس کا استقبال کرتی
ہیں جب تک کہ نمازی ناک نہ صاف کرے ۔ طبرانی
میرے پیارے آقا کے پیارے دیوانوں ! اللہ عزوجل نے نماز کا مقام کتنا بلند
فرمایا ہے کہ اِدھر بندے نماز کی ابتدا کرتے ہیں اُدھر جنت کے دروازے کھول
دیئے جاتے ہیں ۔ اور جس مولیٰ عزوجل کی بارگاہ میں کھڑ ے ہو کر بندگی کرتا
ہے وہی مولیٰ اپنے بندے کے لئے حجاب اٹھا لیتا ہے ۔ کتنا بڑ ا اِعزاز ہے
نمازی کے لئے کہ نمازی حالتِ نماز میں اپنے مولیٰ عزوجل کو بے حجاب دیکھ
سکتا ہے ۔ بشرطیکہ وہ نظراسے میسر ہو جائے جورب عزوجل کے دیدار کے لئے
ضروری ہے ۔ ہمیں چاہئیے کہ ہم نماز کا اہتمام کریں اور اس کی پابندی کی بھر
پور کوشش کریں اللہ عزوجل اپنے پیارے محبوب کے صدقہ و طفیل ہم سب کو نماز
کا پابند بنائے ۔
آمین بجاہ النبی الکریم علیہ افضل الصلوٰۃ والتسلیم |