فرمان مصطفیٰ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

عن ابی ھریرہ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من یرد بہ اللہ خیرا یصب منہ ۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی مکرم علیہ السلام نے فرمایا اللہ جس کے لئے نیکی کا ارادہ کرتا ہے اسے کسی تکلیف و مصیبت میں مبتلا کر دیتا ہے۔ ( بخاری شریف)
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ واللہ ! بندہ اللہ تعالٰٰی سے جو اچھا گمان رکھے گا اللہ اسے پورا فرمادے گا ۔(الشرح الصدور)
ایک روایت میں ہے کہ جو شخص کسی مسلمان کی خطا سے درگزر کرےگا اللہ تعالٰی بروز قیامت اس کی خطاؤں کو معاف فرمائے گا

رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کبیرہ گناہوں میں سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ آدمی اپنے والدین پر لعنت کرے۔ صحابہ کو تعجب ہوا کہ ایک عقلمند مومن کس طرح اپنے والدین کو لعنت ملامت کر سکتا ہے جبکہ اسے زندگی ہی ان کے ذریعہ ملی ہے۔ چنانچہ انہوں نے پوچھا کہ آدمی کس طرح اپنے والدین کو لعنت ملامت کر سکتا ہے۔ فرمایا آدمی کسی کے باپ کو گالی دیتا ہے اور وہ پلٹ کر اس کے باپ کو گالی دیتا ہے وہ اس کی ماں کو گالی دیتا ہے اور جواب میں سامنے والا اس کی ماں کو گالی دیتا ہے۔

سرور عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے عمر بھر میں ایک بار غیبت کی ہوگی اللہ تعالٰی اس کو دس طرح کے عذابوں میں گرفتار کرے گا۔ ایک خدا کی رحمت سے دور ہوگا، دوسرے فرشتے اس سے دور رہیں گے، تیسرے جان مشکل سے نکلے گی، چوتھے دوزخ سے نزدیک ہو جائے گا، پانچویں جنت سے دور رہے گا، چھٹے عذاب قبر سخت ہوگا، ساتویں عمل نابود ہو جائیں گے، آٹھویں رسول اللہ کی روح کو اس سے ایذا ہوگی، نویں اس پر خدا کا غصہ ہوگا، دسویں قیامت کے دن جب اعمال تولے جائیں گے اس وقت ہو مفلس رہ جائے گا۔

جو شخص ہمیشہ باوضو رہتا ہے اللہ تعالٰی اسے سات خصلتوں کی عزت بخشتا ہے۔ اول فرشتے اس کی صحبت سے رغبت کرتے ہیں۔ دوسرے اعمال کے لکھنے والوں کا قلم ہمیشہ ثواب لکھنے میں جاری رہتا ہے۔ تیسرے اس کے بدن کے تمام اجزاء تسبیح کرتے ہیں۔ چوتھے اس سے پہلی تکبیر فوت نہیں ہوتی۔ پانچویں فرشتے اس کی حفاظت کرتے ہیں اس کے سوتے وقت دیو اور پریوں سے۔ چھٹے اللہ تعالٰی اس پر جاں کنی کی مشکل آسان کر دیتا ہے ساتویں یہ کہ وہ اللہ تعالٰی کی امان میں رہتا ہے جب تک کہ باوضو رہے۔
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1292319 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.