فرمان رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

سرکار علیہ الصلواۃوالسلام فرماتے ہیں۔
اَللہُ المُعطِی وَاَنَا قَاسِمُ
اللہ دینے والا ہے اور ہم اس کو تقسیم فرمانے والے۔
بخاری شریف جلد اول
دیلمی نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا کہ:
" میں نے خواب میں دو عورتوں کو دیکھا، ان میں سے ہر ایک کلام کرتی ہے اور دوسری خاموشی ہے حالانکہ دونوں جنتی ہیں میں نے دریافت کیا تو بتایا کہ ایک بلا وصیت مری تھی اس لئے کلام نہیں کرتی اور قیامت تک کلام نہ کرسکے گی"
ایک مرفوع حدیث میں ہے :۔
تین چیزیں ایسی ہیں کہ ان سے کسی کا بچنا مشکل ہے۔ بدگمانی، بد شگونی اور حسد۔
لٰہذا جب بدگمانی پیدا ہو جائے تو اس پر یقین نہ کرو اور جب بد شگونی تردد پیدا کرے تو اس راستہ سے واپس نہ پلٹو اور جب حسد کا احساس ہونے لگے تو ویسا نہ چاہو۔
(طبرانی)
رسول خدا نے فرمایا نماز جنت کی کنجی ہے اور نماز کی کنجی طہارت۔
حدیث میں ہے کہ ہر شے کی ایک علامت ہوتی ہے ایمان کی علامت نماز ہے۔
ارشاد نبوی ہے کہ جو بندہ نماز پڑھ کر اس جگہ بیٹھا رہتا ہے فرشتے اس کے لئے استغفار کرتے رہتے ہیں اس وقت تک کہ وہ شخص بے وضو ہو جائے یا اٹھ کھڑا ہو۔
حدیث میں ہے کہ جس نے باجماعت نماز عشاء پڑھی اس نے گویا آدھی رات قیام کیا اور جس نے فجر کی نماز جماعت سے پڑھی اس نے گویا پوری رات قیام کیا۔
ارشاد نبوی ہے کہ جس نے چالیس دن نماز فجر و عشاء باجماعت پڑھی اس کو اللہ تعالٰی دو براءتیں (چھٹکارے) عطا فرمائے گا ایک نار سے دوسرے نفاق سے۔
جب بھی مُصیبت آئے یا فوتگی ہو، صبر کرتے ہوئے خاموشی اختیار کر لیجئے۔ فرمانِ مصطفٰے ہے، اللہ عزوجل فرماتا ہے، “اے آدمی اگر تو طالبِ ثواب ہوکر اوّل صدمہ پر (یعنی صدمہ آتے ہی فوراً) صبر کرے تو میں تیرے لئے جنت کے سوا کسی ثواب پر راضی نہیں۔ (ابن ماجہ شریف)
رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے رات کو بھوکے سونے سے منع فرمایا ہے۔ آپ نے فرمایا کہ اس سے بڑھاپا جلدی آتا ہے۔

ہر ایک کے ساتھ خوش روئی اور خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنا یہ وہ پیغمبرانہ خصلت ہے جس کے بارے میں حضور اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے کہ۔
ان من احبکم الی احسنکم اخلاقا۔ (مشکوٰۃ ج2 ص431)
یقیناً تم سب مسلمانوں میں سب سے زیادہ مجھے وہ شخص محبوب ہے جس کے اخلاق اچھے ہوں۔
ایک شخص نے بارگاہ رسالت میں عرض کیا کہ، یارسول اللہ! سب سے بہترین چیز جو اللہ تعالٰی نے انسان کو عطا فرمائی ہے وہ کون چیز ہے ؟ تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ “اچھے اخلاق“ اور آپ نے یہ بھی ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن مومن کے میزانِ عمل میں سب سے زیادہ وزن دار نیکی اچھے اخلاق ہوں گے۔“ (مشکوٰۃ، ج2، ص431، مجتبائی)
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1292208 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.