جمعہ کے دن کی عظمت و فضیلت

حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے ارشاد فرمایا: “ ان سارے دنوں میں جن میں کہ سورج نکلتا ہے (یعنی ہفتے کے سات دن) سب سے بہتر اور افضل جمعہ کا دن ہے، اسی دن آدم علیہ السلام پیدا کئے گئے، اسی دن جنت میں داخل کئے گئے، اسی دن جنت سے نکال کر دنیا میں بھیجے گئے اور اسی دن قیامت قائم ہو گی۔“ (مسلم)

فائدہ :
یوم الجمعہ اس دن کو یوم جمعہ اس لئے کہا جاتا ہے کہ یہ مسلمانوں کے اجتماع کا دن ہے، آسمان اور زمین اور ساری کائنات جو اللہ تعالٰی نے چھ دنوں میں پیدا فرمائی، ان میں سے آخری دن جعمہ کا ہی ہے، جس میں اس پیدائش کا کام مکمل ہوا، یہ دن اللہ تعالٰی کی خاص برکتوں اور رحمتوں کا دن ہے، اسی لئے اس دن بڑے بڑے واقعات اللہ تعالٰی کی طرف سے واقع ہوئے، اور واقع ہونے والے ہیں، اس دن کی انہی خصوصیات کی وجہ سے اہم اور شاندار اجتماعی نماز کے لئے جمعہ کا دن مقرر کیا گیا ہے، اس دن کی عظمت کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے نام سے قرآن پاک میں ایک پوری سورۃ ہے جس میں کہ اس دن کے احکام اور مسائل بیان کئے گئے ہیں۔
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1292207 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.