صحیح مسلم شریف میں حدیث
مبارک ہے:
عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم :
مَنْ نَفَّسَ عَنْ مُؤْمِنٍ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ الدُّنْيَا نَفَّسَ
اللَّهُ عَنْهُ كُرْبَةً مِنْ كُرَبِ يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَمَنْ يَسَّرَ
عَلَى مُعْسِرٍ يَسَّرَ اللَّهُ عَلَيْهِ فِى الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ –
(صحیح مسلم شریف، باب فضل الاجتماع علی تلاوۃ القرآن وعلی الذکر،حدیث
نمبر:7028-)
ترجمہ:سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ نے فرمایا کہ حضرت رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :جو شخص کسی مومن سے دنیا کی
مصیبتوں میں سے کسی ادنی مصیبت کو دور کرتا ہے تو اللہ تعالی اس شخص سے
قیامت کی بڑی مصیبت کو دور فرمادیگا،اور جو شخص کسی تنگدست کے لئے سہولت
فراہم کرے گاتو اللہ تعالٰی اس کے لئے دنیا وآخرت میں آسانی پیدا فرمادیگا-
صحیح بخاری ومسلم میں حدیث مبارک ہے:
عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ رضى الله عنه قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى
الله عليه وسلم : السَّاعِى عَلَى الأَرْملَةِ وَالْمِسْكِينِ
كَالْمُجَاهِدِ فِى سَبِيلِ اللَّهِ – ( وَأَحْسِبُهُ قَالَ ، يَشُكُّ
الْقَعْنَبِىُّ ) كَالْقَائِمِ لاَ يَفْتُرُ ، وَكَالصَّائِمِ لاَ يُفْطِرُ
۔
ترجمہ:سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بیوہ خاتون اور مسکین ومحتاج کو راحت
پہونچانے کے لئے کوشش کرنے والا راہ خدا میں محنت کرنے والے کی طرح ہے،روای
کہتے ہیں :میں سمجھتا ہوں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد
فرمایا:وہ شخص اس شب بیدار کی طرح ہے جوکبھی تھکتا نہیں،اور اس روزہ دارکی
طرح ہے جو مسلسل روزے رکھتا ہے-
(صحیح بخاری، باب الساعی علی المسکین، حدیث نمبر: 6007-صحیح مسلم، باب
الإحسان إلی الأرملۃ والمسکین والیتیم، حدیث نمبر:2982)
زجاجۃ المصابیح میں حدیث پاک ہے: وعن ابن عباس قال قال رسول الله صلی الله
عليه وسلم : " من آوی يتيما إلی طعامه وشرابه أوجب الله له الجنة البتة
إلا أن يعمل ذنبا لا يغفر -
ترجمہ:سیدنا عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضور اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:جو شخص کسی یتیم کو اپنے کھانے پینے
میں شامل کرلے، یقینی طور پر اللہ تعالٰی اسے جنت عطا فرماتا ہے سوائے یہ
کہ وہ کوئی ایسا گناہ کربیٹھے جو قابل بخشش نہ ہو- ( زجاجۃ
المصابیح،ج4،ص96)
زجاجۃ المصابیح میں حدیث پاک ہے:
وعن أنس قال : قال رسول الله صلی الله عليه وسلم : " من قضی لأحد من
أمتی حاجة يريد أن يسره بها فقد سرنی ومن سرنی فقد سر الله ومن سر الله
أدخله الله الجنة -
ترجمہ:سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ نے فرمایا کہ حضور
اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:جو شخص میری امت کے کسی فرد کی
کوئی حاجت پوری کرے جس کے ذریعہ وہ اس کو خوش کرنا چاھتا ہو تو دراصل اس نے
مجھے خوش کیا اور جس نے مجھے خوش کیا اس نے اللہ تعالٰی کو خوش کیا اور جس
نے اللہ تعالی کو خوش کیا، اللہ تعالٰی اسے جنت میں داخل فرمائے گا-( زجاجۃ
المصابیح،ج4،ص99) |