شرابی نوجوان کی توبہ

حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ايک بار مدينہ منورہ کی ايک گلی سے گزر رہے تھے کہ ايک نوجوان سامنے آيا۔اس نے کپڑوں کے نیچے ايک بوتل چھپا رکھی تھی۔ حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا :''اے نوجوان!يہ کپڑوں کے نیچے کيا اٹھا رکھا ہے ؟'' اس بوتل ميں شراب تھی ، نوجوان نے اسے شراب کہنے ميں شرمندگی محسوس کی ۔اس نے دل ميں دعا کی ''يا اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ !مجھے حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے سامنے شرمندہ اور رسوا نہ فرمانا، ان کے ہاں ميری پردہ پوشی فرمانا ،ميں کبھی شراب نہيں پيوں گا ۔''اس کے بعد نوجوان نے عرض کيا : ''اے امير المؤمنين !ميں سرکہ(کی بوتل )اٹھائے ہوئے ہوں ۔'' آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمايا:''مجھے دکھاؤ!''جب اس نے وہ بوتل آپ کے سامنے کی اور حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسے ديکھا 'تو وہ سرکہ تھا ۔ (مکاشفۃ القلوب ،الباب الثامن فی التو بۃ ، ص ۲۷ ۔۲۸)
Muhammad Owais Aslam
About the Author: Muhammad Owais Aslam Read More Articles by Muhammad Owais Aslam: 97 Articles with 677364 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.