عاشوراء کے دن فراخ دلی سے خرچ کرنے کی فضیلت

عاشوراء کے دن اہل وعیال کے نفقہ میں وسعت کرنے اور ان پر کشادگی وفراخ دلی سے خرچ کرنےکی احادیث شرےیفہ میں فضیلت آئی ہے ،امام بیہقی (مولود384ھ، متوفی 458ھ)کی شعب الایمان، کتاب الصوم میں حدیث پاک ہے
:’’عن عبد اللہ قال قال النبی صلی اللہ علیہ وسلم من وسع علی عیالہ یوم عاشوراء وسع اللہ علیہ فی سائر سنتہ-
ترجمہ:سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :جس نے عاشوراء کے دن اپنے اہل وعیال پر خرچ کرنے میں کشادگی کی اللہ تعالی اسکے لئے سال بھر کشادگی عطا فرمائے گا ۔
(بیہقی ،شعب الایمان، کتاب الصوم ،حدیث نمبر:3626)

مشکوۃالمصابیح،ج1،ص 170، میں مذکورہ حدیث شریف کے بعد مرقوم ہے:
قال سفیان انا قد جربناہ فوجدناہ کذالک –
ترجمہ:حضرت سفیان ثوری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ہم نے اسکا تجربہ کیا تو ایسا ہی پایا - علامہ ابن عابدین شامی نقشبندی رحمۃاللہ علیہ (مولود1197،ھ متوفی1252ھ) نے ردالمحتار ج2، کتاب الصوم ،مطلب فی حدیث التوسعۃ علی العیال والاکتحال یوم عاشوراء ،ص123، میں جابر رضی اللہ عنہ کی روایت بیان کی ہے: قال جابر جربتہ اربعین عاما فلم یتخلف‘‘
ترجمہ : سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے چالیس سال اس کا تجربہ کیا اس کے خلاف نہیں ہوا، ہمیشہ کشادگی وبرکت کو پایا۔
دیگر ایام کے بالمقابل عاشوراء کے دن دسترخوان کو وسیع کرنا رزق میں کشادگی وبرکت کا سبب ہے، بنابریں اہل اسلام اس دن اہل وعیال و متعلقین پروسعت قلبی کے ساتھ خرچ کرتے ہیں ۔
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1383150 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.