کسی کی زمین پر ناجائز قبضہ کرنے کی سزا

پیارے بچو آج تمھہیں ایک تحریر کسی کی زمین پر ناجائز قبضہ کرنے کی سزا پڑھنے کو پیش کی جاتی ہے

حضرت یعلٰی بن مرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ روایت کرتے ہیں کہ سرکار دو عالم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس کسی نے کسی دوسرے کی ایک بالشت زمین ظلم سے دبا لی تو یہ زمین قیامت کے دن اس کے گلے میں طوق بنا کر ڈالی جائے گی اور یہ ایک بالشت کی مقدار بھی ساتوں زمینوں تک ہوگی یعنی زمین کے ساتوں حصے پورے کیے جائیں گے اور اوپر سے لے کر زمین کی گہرائی تک کا پورا حصہ طوق بنایا جائے گا اور اس غاصب کی گردن میں وہ طوق پہنایا جائے گا۔ ( بخاری و مسلم )

مطلب یہ کہ ا سکو مجبور کیا جائے گا کہ اس وزن کو اٹھائے یا اس آدمی کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا اور گردن تک دھنسنے کے بعد زمین خود بخود طوق کی طرح گردن میں آ جائے گی۔
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1283555 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.