کسی کی معذوری کا مذاق نہ اُڑاو

بچوں ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک گاؤں میں ایک لڑکا رہتا تھا جس کا نام علی تھا۔علی بہت اچھا بچہ تھا۔وہ اپنے والدین کی ہر بات مانتا تھا۔اور ان کو تنگ بھی نہ کرتا اس کے والدین بھی اس سے خوش تھے۔

لیکن علی کی ایک عادت بہت بُری تھی کہ وہ کسی بھی معذور بندے کو دیکھتا تو اس کا مذاق اُڑاتا۔ علی کی اس عادت سے اس کے والدین بھی بہت تنگ تھے۔وہ اس کو منع بھی کرتے لیکن وہ باز نہ آتا۔اور اپنی تسکین پوری کرنے کے لئیے معذوروں کا مذاق اُڑاتا۔

ایک دن علی سکول جا رہا تھا کہ راستے میں اُس کو ایک فقیر نظر آیا جس کا ایک ہاتھ ٹوٹا ہوا تھا۔فقیر نے علی سے پیسے مانگے تو علی اس کا مذاق اُڑانے لگا۔ اور اس کو بُرا بھلا کہہ کے آگے چلا گیا۔

علی کے سکول میں آج سپورٹس ڈے تھا جس میں علی نے بھی حصہ لیا ہوا تھا۔ اس نے فٹ بال کی گیم میں حصہ لیا ہوا تھا۔ اور وہ بڑی بے صبری سے میچ شروع ہونے کا انتظار کر رہا تھا۔

کچھ دیر بہت علی کا میچ شروع ہو گیا۔اور علی نے فٹ بال کھیلنا شروع کر دیا۔ علی بہت اچھا کھیل رہا تھا۔کہ اچانک اس کی مخالف ٹیم کے ایک کھلاڑی نے اس کو پیچھے سے آ کر زور سے دھکا دیا اور وہ شدید زخمی ہو گیا۔

اور اس کو فوراً ہسپتال لے جایا گیا۔۔لیکن ہسپتال جاکر پتہ چلا کہ علی کے بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے اور وہ دوبارہ نہیں جڑ سکتی ۔ جب علی کو پتہ چلا کہ وہ معذور ہو گیا ہے تو وہ بہت رویا۔لیکن اب کیا ہو سکتا تھا۔ علی اپنے کئے پر شرمندہ تھا۔

نتیجہ:
کبھی کسی معذور کا مذاق مت اُڑاو۔ بلکے ہو سکے تو اس کی ہر ممکن مدد کی کوشش کرو تاکہ اللہ میاں آپ کو ثواب دیں۔
ghulammujtabakiyani
About the Author: ghulammujtabakiyani Read More Articles by ghulammujtabakiyani: 34 Articles with 89669 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.