بعض اوقات انسان کے لئے کچھ نہ
کہنا کچھ کہنے سے بہتر اور بعض اوقات کچھ کہہ دینا نہ کہنے سے بہتر ہوتا ہے اب
یہ آپ پر منحصر ہے کہ کب خاموش رہنا ہے اور کب کچھ کہنا ہے بات وہی جو درست
موقعہ پر کی جائے بے موقعہ کی جانے والی بات اپنی تاثیر کھو دیتی ہے جبکہ بر
محل کی جانے والی بات پر تاثیر اور دل پزیر ہوتی ہے اپنی شخصیت میں نکھار کے
لئے بہترین انداز گفتگو اختیار کریں تاکہ آپکی بات قابل عمل اور معتبر ہو ایسی
گفتگو سے گریز کریں جو کسی کی دل آزاری کا باعث بنتی ہو ایسا انداز اختیار کریں
جو بے قرار اور دکھی دلوں کے لئے باعث اطمینان ہو جو زخمی دلو ں پرمرہم کا کام
دے جو کسی کو مایوسی کے اندھیروں سے نکال کر امید اور ایمان کی روشنی دے سکے جو
ٹوٹے دلوں کو جوڑ سکےاگر آپ نیک نیتی کے ساتھ اپنے خوبصورت انداز گفتگو سے
دوسروں کو خوشی دے کر خود بھی اطمینان اور خوشی محسوس کریں گے اور رب کے بندوں
کے کام آ کر کے رب کی رضا بھی حاصل کر سکیں گے سو اپنے انداز گفتگو میں نرمی
اختیار کریں سخت لہجہ دل توڑتا ہے اور اللہ بھی سختی پسند نہیں کرتا سو گفتگو
میں نرم رویہ اختیار کریں |