خلا سے دیکھے گئے 2011 کے اہم واقعات

سال 2011 اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور اب اس میں چند دن ہی باقی ہیں- اس وقت اس سال میں رونما ہونے والے واقعات کی یادداشتوں کو محفوظ کیا جارہا ہے- یوں تو اس سال بہت سے واقعات رونما ہوئے لیکن ہم چند بڑے واقعات کا ذکر کر رہے ہیں- سنہ دو ہزار گیارہ میں رونما ہونے والے یہ وہ بڑے واقعات ہیں جن کو خلا سے دیکھا بھی گیا اور کیمرے کی آنکھ کے ذریعے محفوظ بھی کیا گیا۔
 

image

مصر کے دارالحکومت قائرہ میں التحریر سکوائر کی تصویر جو خلا سے گیارہ فروری کو لی گئی تھی۔ التحریر سکوائر حکومت مخالف احتجاج کا مرکز بنا جس کے نتیجے میں صدر حسنی مبارک کو مستعفی ہونا پڑا۔
 

image

یہ تصویر بارہ مارچ کو جاپان کے شہر نٹوری شہر کی ہے جہاں گیارہ مارچ کو آنے والے سونامی نے تباہی مچا دی تھی۔
 

image

یہ تصویر جاپان کی سیندائی بندرگاہ کی ہے جہاں سونامی کے بعد کنٹینرز بکھرے پڑے ہیں۔
 

image

یہ تصویر سونامی کے بعد جاپان کے فوکوشیما ایٹمی پلانٹ کی ہے جہاں تصویر لینے سے تین منٹ قبل ہی دھماکہ ہوا تھا۔
 

image

بائیں تصویر دو مئی کی ہے٬ یہ تصویر پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ میں امریکی ہیلی کاپٹر کے ملبے کی ہے۔ دائیں تصویر میں خلا سے لی گئی تصویر میں اس کمپاؤنڈ اور ملبے کی نشاندہی کی گئی ہے۔
 

image


گیارہ جون کو چلی میں آتش فشاں پہاڑ نے لاوا اگلا اور اس کے نتیجے میں دھوئیں کے بادل میلوں تک پھیل گئے۔
 

image

اکیس جولائی کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن سے اٹلانٹس کی زمین پر واپسی کی تصویر۔
 

image

سپین کے کنیری جزیرے میں زیرِ سمندر آتش فشاں پھٹنے سے سبز رنگ کا مواد سمندر میں خلا سے صاف دکھائی دیا۔
 

YOU MAY ALSO LIKE:

We are moving towards the end of year 2011. A few days are left now. The memoirs of the events occurred in this year is being saved. So many events occurred this year, but we are referring to some of the biggest events have occurred on the earth seen from space and also saved by the camera’s eye.