مومنین کی چھ صفات و خصال

ان آیات میں مومنین کیچھ صفات و خصال بیان کی گئی ہیں:

٭ خشوع وخضوع سے نمازیں پڑھنا یعنی بدن اور دل سے اللہ کی طرف جھکنا۔
٭ باطل‘ لغو اور نکمی باتوں سے علیحدہ رہنا۔
٭ زکوٰة یعنی الٰہی حقوق ادا کرنا۔
٭اپنے بدن‘ نفس اور مال کو پاک رکھنا۔
٭ امانت اور عہد پیماں یعنی قول و قرار کی حفاظت کرنا‘ گویا معاملات کو درست کرنا/رکھنا۔
٭ اور آخر میں پھر نمازوں کی پوری طرح حفاظت کرنا کہ اپنے وقت پر آداب و شروط کی رعایت کے ساتھ ادا ہوں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نماز کا حق تعالیٰ کے یہاں کیا درجہ ہے اور کس قدر مہتمم بالشان چیز ہے کہ اس سے شروع کرکے اسی پر ختم کیا۔ (فوائد عثمانی)

یہ ہے جنت کا مومنین کے نام پیغام جو خوش نصیب اس پیغام کو قبول کرے گا اور مذکورہ بالا چھ صفات اور خصلتوں کو اپنائے گا انشاءاللہ العزیز وہ جنت الفردوس کا ضرور وارث ہوگا۔

موت کے سوا ہر چیز سے حفاظت کا نبوی صلی اللہ علیہ وسلم نسخہ
مسند بزاز میں حدیث ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تم بستر پر لیٹتے وقت سورہ فاتحہ اور سورہ اخلاص پڑھ لو تو موت کے سوا ہر چیز سے امن میں رہو۔
Jaleel Ahmed
About the Author: Jaleel Ahmed Read More Articles by Jaleel Ahmed: 383 Articles with 1218229 views Mien aik baat clear karna chahta hoon k mery zeyata tar article Ubqari.org se hoty hain mera Ubqari se koi barayrast koi taluk nahi. Ubqari se baray r.. View More