اجزائے حیات

زندگی محبت خواہش قسمت جوش ہمت آوارگی دولت اور خواب زندگی بےربط بے ترتیب چلتی جائے گی جس کو بعض اوقات محبت بھی جینا نہیں سکھا پائے گی خواہشوں کے خواب بنتے بنتے اک دن زندگی اپنی قسمت کے سبب ہاتھوں سے پھسل جائے گی جوش میں گزرے ہوئے لمحوں میں ہمت کا سفر ہاں کبھی آوارگی کی راہ میں ڈھل جائے گا اور کچھ دولت کے سبب کچھ وقت کٹتا جائے گا اس طرح جیسے کسی نے خواب دیکھے ہوں کئی ایک شب کی نیند میں بے ربط بے ترتیب سے زندگی کے سارے اجزاء یوں محو ہو جائیں گے جیسے بیتی شب میں گزرے خواب سے رہ جائیں گے کیا سے کیا یہ زندگی ہو جائے گی سوچو ذرا آج ہے کل یوں نہ ہوگی چاہو یا کہ چاہو نہ سارے اجزائے حیات رفتہ رفتہ ہر کسی کے محو ہوتے جائیں گے سارے منظر خواب جیسے خواب ہی رہ جائیں گے اس سے پہلے نیند توٹے کوب چھوٹے سوچ لوجو حقیقت ہے جہاں کی وہ حقیقت جان لو خواب سے باہر نکل کر اپنے اندر جھانک لو جو نظر آتا ہے خود میں بس اسی کو مان لو بس اسی کو مانگ لو۔۔۔پھر زندگی تمہاری پھر نیند بھی تمہاری ہر خواب بھی تمہارا ہے اور حقیقت بھی تمہاری ہے۔۔۔
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 458506 views Pakistani Muslim
.. View More