خاص لوگ

اگر عام لوگ انسان بن جائیں تو وہ بہت خاص ہو جاتے ہیں قابل فخر ہیں وہ لوگ جو دوسروں کی خوشیاں دیکھ کر اپنے غم بھول جاتے ہیں اور دوسروں کو اداس دیکھ کر انہیں خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں دوسروں کے بارے میں اچھی رائے قائم رکھنے والے اور دوسروں کے متعلق نیک خیالات رکھنے والے اور دوسروں کو خوش رکھنے والے لوگ خود بھی خوش رہتے ہیں

محبت کو دل میں سمیٹ کر رکھنے کی بجائے بانٹنے والے لوگ بھولوں کی طرح ہوتے ہیں جو اپنی محبت کی خوشبو بکھرتے ہیں اور دنیا میں امن کی علامت بنتے ہیں ٹوٹے دلوں کو جوڑنے والے لوگ آسمان پر چمکتے ستاروں کی مانند ہیں جو اپنی روشنی سے ویران دلوں کو منور کرتے ہیں
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 458546 views Pakistani Muslim
.. View More