ایسے جانور جو اختتام کے قریب ہیں

جانور بھی ہماری دنیا کا ہی ایک حصہ ہیں- ان جانوروں کی لاتعداد اقسام دنیا میں پائی جاتی ہیں- مگر ان جانوروں کی کچھ نایاب اقسام بھی ہیں جو کہ اب اختتام کے قریب ہیں- ان نسلوں کی تعداد کو انگلیوں پر باآسانی گنا جاسکتا ہے- یہاں ان جانوروں کا ذکر کیا جارہا ہے جو اس وقت شدید خطرے سے دوچار ہیں-

Javan Rhinoceros
یہ گینڈے کی ایک نایاب نسل ہے جو کہ انڈونیشیا اور ویتنام میں پائی جاتی ہے- ان کے سینگ کافی قیمتی ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا شکار زیادہ کیا جاتا ہے- اس وقت دنیا میں گینڈوں کی یہ نسل اتنی نایاب ہوچکی ہے کہ ان کی تعداد 60 سے بھی کم رہ گئی ہے-

image


Vaquita

Vaquita ڈولفن کی ایک نادر نسل ہے- یہ صرف کیلیفورنیا کے سمندر میں پائی جاتی ہیں- اس کی نسل کو لاحق خطرات کی دو وجوہات ہیں- ایک وجہ اس کی محدود وسعت اور دوسرا اس کا آسانی سے ماہی گیر کے جال میں پھنس جانا ہے- اس وقت ان کی تعداد صرف 200 سے 300 تک رہ گئی ہے-

image


Cross River Gorilla
بن مانس کی یہ نایاب نسل نائجیریا اور کمیرون کی جنگلات میں پائی جاتی ہے- ان کے زیادہ شکار کی وجہ ان کا گوشت ہے- اگرچہ 1980 سے ان کی تعداد میں کمی ہورہی ہے لیکن اب بھی ان کی کچھ نسلیں باقی ہیں- یہ تعداد میں 300 سے بھی کم ہیں-

image


Sumatran Tiger
انڈونیشیا میں پایا جانے والا یہ نایاب شیر لاکھوں سال سے صرف سماٹرا میں ہی رہتا ہے- انسانوں میں اضافہ کے باعث اب اس کا بچنا مشکل ہوتا جا رہا ہے- ان کی کل تعداد 600 سے بھی کم ہے- ان میں سے 100 ایسے شیر ہیں جو کہ محفوظ علاقوں کی سرحدوں سے باہر رہتے ہیں-

image

Golden-Headed Langur
لنگور کی یہ نسل ویتنام میں پائی جاتی ہے- سن 2000 سے اس کی حفاظت کی جارہی ہے لیکن اب تک یہ خطرے میں ہیں- ان لنگوروں کا سر سنہرا ہوتا ہے- یہ لنگور اتنے نایاب ہوچکے ہیں کہ اب ان کی تعداد 70 سے بھی کم رہ گئی ہے-

image

Black-Footed Ferret
دنیا میں سب سے زیادہ خطرے سے دوچار جانوروں میں سے ایک Ferret کی یہ نسل بھی ہے٬ جو کہ شمالی امریکہ میں پائی جاتی ہے- 1986 میں ان کی تعداد صرف 18 تھی لیکن پھر ان میں اضافہ ہونا شروع ہوا- اب ان کی تعداد تقریباً 1000 کے قریب ہے-

image

Borneo Pygmy Elephant
ہاتھیوں کی یہ نسل ایشیائی ہاتھیوں سے تقریباً 20 انچ چھوٹی ہوتی ہے اور ساتھ ہی بہت زیادہ تربیت پزیر بھی- یہ ہاتھی Northern Borneo میں پائے جاتے ہیں- پام کے باغات کے باعث ان کی تعداد میں کمی واقع ہوتی جارہی ہے٬ یہ اس جگہ کو چھوڑ جاتے ہیں- اس وقت ان کی تعداد تقریباً 1500 ہے-

image

Giant Panda
پانڈا کی یہ نسل چین٬ برما اور ویتنام میں پائی جاتی ہے- بدقسمتی سے یہ نسل بھی نہایت تیزی سے اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے- اس وقت ان کی نسل کو تحفظ فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے- اس وقت ان پانڈا کی کل تعداد 2000 سے بھی کم ہے-

image

Polar Bear
ریچھ کی یہ قسم The circumpolar Arctic میں پائی جاتی ہے- انسانی وسائل کی ترقی اور غیر قانونی شکار ایک طویل عرصے سے ان کے لیے خطرناک ثابت ہورہے ہیں- لیکن اب ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے- اس ریچھ کی تعداد 25000 سے بھی کم رہ گئی ہے-

image

Mekong Giant Catfish
یہ دیوقامت مچھلی جنوب مشرقی ایشیا کے دریائی علاقے میں پائی جاتی ہے- اس کا سائز بہت بڑا ہوتا ہے- اس نسل کی اب پکڑی جانے والی سب سے بڑی مچھلی کا وزن 293 کلو گرام ہے- یہ تھائی لینڈ٬ لاؤس اور کمبوڈیا میں محفوظ ہیں- لیکن ماہی گیر اب بھی ان کے شکار پر کمربستہ ہیں- ان کی تعداد اب صرف کچھ سو ہی رہ گئی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Many of the planet's most endangered animals are also its remarkable. Here are a few of nature's superstars from Asia, the Americas, the Pacific and elsewhere that may soon be no more and they can easily be counted on fingers. In this article, some of the animals are listed which are in danger.