دنیا کی سب سے خوبصورت بندرگاہیں

دنیا میں موجود کچھ بندرگاہیں نہایت مصروف ہوتی ہیں اور ان پر دن رات سامان کی نقل و حمل جاری رہتی ہے- یہ بندرگاہیں ترقی یافتہ ممالک کی ہوتی ہیں- لیکن انہیں مصروف ترین بندرگاہوں میں سے چند بندرگاہیں ایسی بھی ہیں جو اپنے محل وقوع اور منظم طریقے سے دیکھ بھال کے باعث نہایت منفرد اور خوبصورت ہیں- یہاں دنیا بھر کی چند خوبصورت بندرگاہوں کے بارے میں بتایا جارہا ہے-

Port of Montreal
کینیڈا کی یہ بندرگاہ صرف خوبصورت ہی نہیں بلکہ دنیا کی سب سے بڑی بندرگاہ ہے- یہ کینیڈا کی دوسری مصروف ترین بندرگاہ ہے- یہ بندرگاہ سینٹ لارنس دریا پر واقع ہے- یہ بندرگاہ دوسرے بڑے شہروں کا داخلی راستہ بھی ہے جیسے کہ ٹورنٹو٬ ڈیٹرائٹ اور کلیو لینڈ وغیرہ- اس بندرگاہ سے سالانہ 26 ملین ٹن سامان کی آمد و رفت ہوتی ہے-

image


Port of Kobe

یہ خوبصورت بندرگاہ جاپان کے شہر اوساکا کی ہے- یہ سمندری بندرگاہ Rokko پہاڑ کے دامن میں واقع ہے-

image


Port of Barcelona
بارسلونا کی یہ خوبصورت بندرگاہ دنیا کی قدیم بندرگاہوں میں سے ایک ہے- اس کا ہسپانوی نام Puerto de Barcelona ہے اور اس کی تاریخ 2000 سالہ ہے- یہ بندرگاہ اسپین کی معیشت میں ایک اہم تجارتی مقام رکھتی ہے- 9ویں بڑی کنٹینر بندرگاہ کا اعزاز رکھنے والی اس بندرگاہ کا 2008 میں تجارتی حجم 2.57 ملین TEU تھا-

image

Port of Miami
میامی کی یہ بندرگاہ دنیا کی سب سے بڑی کروز جہاز بندرگاہ ہے- یہاں دنیا کی بہت بڑی بڑی کروز جہاز کمپنیوں کے ہیڈ کوارٹرز ہیں- یہ منافع بخش بندرگاہ امریکہ کے Biscayne Bayon Dodge جزائر پر واقع ہے- یہ بندرگاہ میامی شہر کے مرکز سے منسلک ہے جو کہ پوٹ بلیورڈ کے ذریعے ہے- 2011 میں یہ بندرگاہ 1 لاکھ 76 ہزار نوکریوں کا باعث بنی- میامی کی معیشت پر اس بندرگاہ کے باعث سالانہ 18 ارب ڈالر اقتصادی اثرات مرتب ہوئے- 

image

Port of Vancouver
کینیڈا کی ایک اور خوبصورت بندرگاہ جہاں میٹرک ٹنوں میں کارگو کی نقل و حمل رہتی ہے- یہ کینیڈا کی سب سے بڑی بندرگاہ ہے٬ یہ پیسیفک کے شمال مغربی کی سب سے بڑی بندرگاہ ہے اور ساتھ ہی شمالی امریکہ کے مغربی ساحل کی بھی سب سے بڑی بندرگاہ مانی جاتی ہے- یہاں کارگو کی نقل و حمل 76.5 ملین میٹر ٹن ہے-

image

Visakhapatnam Port
Visakhapatnam بندرگاہ انڈیا کے شہر آندھرا پردیش میں واقع ایک خوبصورت بندرگاہ ہے- یہ انڈیا کے جنوب مشرقی ساحل پر ایک بڑی بندرگاہ ہے- اس بندرگاہ کے ارد گرد بہت سے خوبصورت ساحل واقع ہیں-

image

Port of Hamburg
جرمنی کی یہ بندرگاہ دریائے Elbe پر واقع ہے- یہ یورپ کی دوسری مصروف ترین بندرگاہ ہے- کارگو کے وزن کے لحاظ سے یہ دنیا کی 11 ویں بڑی بندرگاہ ہے- یہ جرمنی کی سب سے بڑی بندرگاہ ہے اور اسے "Gateway to the World" بھی کہا جاتا ہے-

image

Port of Dover
یہ بندرگاہ انگلینڈ کے شہر ڈوور میں واقع ہے- یہ یورپ کی سب سے بڑی مسافر بندرگاہوں میں سے ایک ہے- یہاں سے ہر سال 14 ملین افراد سفر کرتے ہیں- سالانہ 2.1 ملین ٹرک٬ 2.8 ملین کاریں اور موٹر سائیکلیں اور 86 ہزار کوچز یہاں سے گزرتی ہیں- اس بندرگاہ کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کی سب سے مصروف ترین مسافر بندرگاہ ہے-

image

Port of Piraeus
یہ خوبصورت بندرگاہ اٹلی کے شہر Piraeus میں واقع ہے جو کہ یونان کا سرحدی علاقہ ہے- یہ بندرگاہ Saronic خلیج کے مشرقی ساحل کے ساتھ منسلک ہے-

image

Port Of Hilo
یہ امریکہ کے شہر ہوائی کی ایک کارگو بندرگاہ ہے- یہ ہوائی کی دوسری سب سے بڑی بندرگاہ ہے- ہوائی کے جزیرے پر موجود سامان کی نقل و حمل کا یہ سب سے بڑا نظام ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Some ports are too busy but they are surely among the ports of the most progressive countries in the world. Some ports are uniquely beautiful due to their strategic location and systematic maintenance. Here are the most beautiful ports from around the world.