دنیا کی ریکارڈ شکن عمارات کے اعزازات

دنیا میں آئے روز نت نئے ریکارڈز بنتے رہتے ہیں تاہم کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جنھیں پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ایسی ہی چند ریکارڈ شکن عمارات کی فہرست ایک ادارے نے مرتب کی ہے۔ یہ فہرست ہماری ویب آپ کی خدمت میں پیش کر رہی ہے-
 

image

دنیا کا سب بلند کلاک ٹاور، بلند ترین ہوٹل، دنیا کی سب سے بڑی گھڑی اور دنیا میں کسی عمارت کے سب بڑا احاطے کے ریکارڈز مکہ کے ابراج البیت کلاک ٹاور کے نام رہے ہیں۔اس 4 رخی دنیا کے سب سے بڑے کلاک میں وقت کو 16 میل کے فاصلے سے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
 

image

دنیا کی سب سے بڑی سولر عمارت کا اعزاز چین انٹرنیشنل سولر مائیکرو ہوٹل کے نام ہے۔ جس کو بالکل سورج کی طرح تعمیر بھی کیا گیا ہے۔
 

image

دنیا کا سب سے بڑا خیمہ یا ٹینٹ کا اعزاز قازقستان کے دارالحکومت آستانہ کے پاس ہے، جہاں ایک عظیم الجثہ خیمہ شہر کی شان و شوکت بڑھا رہا ہے۔ یہ خیمہ اتنا بڑا ہے کہ اس میں 10 فٹبال اسٹیڈیم سما سکتے ہیں۔
 

image

دنیا کی زیرزمین سب سے بلند عمارت میکسیکو میں موجود ہے، جسے زمین کے اندر 65 منزلہ تعمیر کیا جارہا ہے۔
 

image

دنیا کا سب سے بڑا عجائب خانہ مصر کے 210 ایکڑ پر پھیلے اہرام کو قرار دیا گیا ہے۔
 

image

دنیا کی سب سے بلند ترین عمارت تو سب کو ہی پتا ہے کہ دبئی کی برج الخلیفہ ہے۔
 

image

دنیا کی سب سے بڑی فیکٹری کا اعزاز بوئنگ کے شمالی سیٹل میں واقع کارخانے کو دیا گیا ہے۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Different things and people make various records everyday. But there are some stuff which can not be left behind. The few record holder buildings have been listed by an organization being presented by Hamariweb to increase your knowledge and information.