پائریسی بل پر وکی پیڈیا کی احتجاجی بندش

آن لائن انسائیکلوپیڈیا ’وکی پیڈیا‘ نے امریکہ میں جملہ حقوق کے تحفظ کے مجوزہ قوانین کے خلاف احتجاجاً اپنی انگریزی زبان کی ویب سائٹ بدھ کو چوبیس گھنٹے کے لیے بند کر دی ہے۔

یہ احتجاج ’سوپا‘ یعنی سٹاپ آن لائن پائریسی ایکٹ اور ’پیپا‘ یعنی پروٹیکٹ انٹیلیکچوئل پراپرٹی ایکٹ کے خلاف کیا جا رہا ہے جو اس وقت کانگریس میں زیرِ بحث ہیں۔
 

image

وکی پیڈیا کے علاوہ کئی اور انٹرنیٹ کمپنیاں بھی اس احتجاج میں شریک ہیں جو امریکہ کے مشرقی معیاری وقت کے مطابق رات بارہ بجے سے چوبیس گھنٹے کے لیے شروع ہوا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ کی مشہور ویب سائٹ ٹوئٹر نے اس احتجاجی بندش میں حصہ لینے سے انکار کیا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

The Internet's largest and most popular general reference has gone dark. Wikipedia has joined a protest against something it believes is even darker: passage of the Stop Online Piracy and Protect Intellectual Property Acts. SOPA and PIPA have not even made it to the Senate floor, but have already caused public outrage.