ہیڈ فون لگا کر گھومنا اب ایک فیشن بنتا جا رہا ہے۔ اس فیشن کی وجہ سے
گزشتہ برسوں کے دوران حادثات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ صرف امریکا میں اس نوعیت
کے حادثات میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں کی شرح تین گناہ بڑھ گئی ہے۔
ہیڈ فون لگا کر گھومنا پھرنا یا جاگنگ کرنا اب ایک عام سی بات لگتی ہے۔ گھر
سے باہر نکلنے پر اکثر ایسے نوجوانوں سے واسطہ پڑتا ہے، جو ہیڈ فون پہنے
میوزک میں مگن اپنے منزل کی جانب رواں ہوتے ہیں۔ اس دوران موسیقی کے دلدادہ
صحیح اندازہ نہیں کر پاتے کہ انہیں کن خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایک
تازہ جائزے کے مطابق امریکا میں ہیڈ فون لگا کر پیدل چلنے والوں کی ہلاکتیں
گزشتہ چھ برسوں کے مقابلے میں تین گناہ بڑھ گئی ہیں۔ ساتھ ہی زخمیوں کی
تعداد میں بھی کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ ایسی ہلاکتوں کو ہیڈ فون ہلاکتوں کا
نام دیا جا رہا ہے۔ |
|
4 جائزے میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2004ء میں امریکا میں ہیڈ فون اموات کی
تعداد سولہ تھی جبکہ2011ء میں یہ بڑھ کر 47 تک پہنچ گئی ہے۔ سڑک پر ہیڈ فون
لگا کر گھومنے کو’ اندھے پن‘ سے تعبیر کرتے ہوئے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ
آلہ نا صرف بے توجہی کی وجہ بنتا ہے بلکہ قوت سماعت پر بھی اس کے منفی
اثرات پڑتے ہیں۔ اس رپورٹ میں ایم پی تھری پلیئرز ، آئی پوڈ اور موسیقی کے
دیگر آلات استعمال کرنے والے افراد کی بات کی گئی ہے تاہم موبائل ٹیلی فون
پر میوزک سننے والوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔
|
|
میری لینڈ یونیورسٹی کے محققین کے مطابق زیادہ تر افراد ٹریفک حادثات کا
شکار ہوتے ہیں۔ اونچی آواز میں میوزک سننے کی وجہ سے نہ تو گاڑیوں کا ہارن
سنائی دیتا ہے اور نہ ہی کسی دوسرے فرد کی آواز ان کے کانوں تک پہنچ پاتی
ہے۔ میری لینڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر رچرڈ لیشن شٹائن کہتے ہیں کہ
لوگوں کو اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کہ ہیڈ فون لگا کر میوزک سننے کے کیا
نقصانات ہو سکتے ہیں۔ لوگ یہ بھی جانتے ہیں کہ گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون
کے ذریعے پیغام لکھنا کتنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے لیکن اس کے باوجود لوگ
ایسا کرنے سے باز نہیں آتے۔
|
|
رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں نصف سے زیادہ تیس سال سے کم عمر کے
مرد حضرات ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ گھونے پھرنے کے دوران اگر کوئی ہیڈ فون
استعمال کرتا ہے تو اسے دوگنی احتیاط کی ضرورت ہے۔ مزید یہ کہ ٹریفک سگنل
پر کھڑے ہو کر کوشش کرنی چاہیے کہ آنے والی گاڑی کے ڈرائیور سے نظریں ملائی
جائیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ آنے والے گاڑی کا ڈرائیور آپ پر توجہ نہ دے رہا
ہو۔ اس رپورٹ میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ شہری علاقوں میں ہیڈ فون کی وجہ
سے حادثات زیادہ رونما ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ نہ صرف ٹریفک ہے بلکہ پیدل چلنے
والوں کی بڑی تعداد بھی ہے۔
|