چین: غار میں تعمیر کیا گیا انوکھا اسکول

اگر آپ کے پاس درست سامان موجود ہے تو آپ کہیں بھی اسکول تعمیر کر سکتے ہیں- میری بات پر اگر آپ یقین نہیں تو خود ہی دیکھ لیجیے-

یہ انوکھا اسکول چین میں موجود Dongzhong غار میں واقع ہے- اسکول کا غار میں ہونا٬ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے اسے صرف جگہ کی کمی یا پھر وسائل کی کمی کے باعث اسے یہاں بنایا گیا ہے-

image


لیکن حقیقت اس کے علاوہ کچھ اور بھی ہے- اس غار میں بنائے گئے اسکول میں کلاس روم کے علاوہ باسکٹ اور دوسرے کھیلوں کے لیے بھی کمرے ہیں-

بے شک بچوں کے لیے ایسے اسکول میں جانا صحیح نہیں ہے- لیکن یہ اس سے بہت بہتر ہے جہاں اسکول کا وجود ہی نہ ہو یا پھر بچے کسی اسکول میں پڑھنے ہی نہ جاتے ہوں-

image


روزانہ درجنوں بچے اس اسکول میں پڑھنے کے لیے آتے ہیں- اسکول کی تعمیر قدرتی طور پر بہت بڑے طیارے کے ہینگر کے سائز جتنے ایک غار میں کی گئی ہے-

یہ غار پہاڑوں کی ہزاروں سال سے ہونے والی کھدائی٬ ہوا٬ پانی اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے وجود میں آئی-

image


اس پرائمری اسکول کی تعمیر 1984 میں کی گئی ہے- اس میں پڑھانے والے اساتذہ کی تعداد 8 اور پڑھنے والے طالبعلم 186 ہیں-

جنوب مغربی چین کے صوبے Guizhou کے ایک گاؤں Miao میں واقع اس پرائمری اسکول میں ایک کھیل کا میدان بھی موجود ہے جہاں بچے ہر طرح کا کھیل٬ کھیلتے ہیں- اس میدان میں کھیلنے کی اجازت صرف وقفے کے دوران ہوتی ہے-

image


غرض کہ اس اسکول میں ہر طرح کی سہولت مہیا کرنے کی کوشش کی گئی ہے-

ایسا لگتا ہے کہ چین کے بعض حصوں میں اسکولوں کا بحران پایا جاتا ہے٬ جیسے کہ یہ ایک مثال ہمارے سامنے ہے-

image


سردی کے موسم میں غار کی اندر جو ہوا موجود ہوتی ہے وہ کافی نمی والی اور ٹھنڈی ہوتی ہے جو کہ کافی مشکلات کا باعث بنتی ہے- ایسا ماحول ہوتا ہے کہ جیسے کوئی ریفریجریٹر ہو-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Amazing school Dongzhong Cave (China) is located in a cave. In addition to school in the cave there are classrooms, basketball and other sports. In this school every day in the cave come dozens of students. Children are play basketball at the playground.