مادام تساؤ ایک مومی عجائب گھر ہے جو کہ لندن میں واقع ہے اور کئی بڑے
شہروں میں اسکی شاخیں موجود ہیں۔ یہ عجائب گھر ایک موم تراش مَیری تساؤ
(Marie Tussaud) نے قائم کیا۔
مَیری تساؤ 1761 میں سٹراس برگ، فرانس میں پیدا ہوئیں۔ ان کی والدہ
سوئیزرلینڈ کے شہر برن میں ایک ڈاکٹر فیلپ کرٹیئس کے گھر میں ملازمہ تھیں،
جو کہ ایک طبیب ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ماہر موم تراش بھی تھے۔ کرٹیئس نے ہی
تساؤ کو مومی مجسمہ سازی کا فن سکھایا۔
تساؤ نے 1777ء میں پہلا مجسمہ بنایا جو کہ والٹیئر کا تھا۔ انہوں نے روسو
اور بنجمن فرینکلن سمیت اس وقت کے کئی مشہور افراد کے مجسمے بنائے۔ 1842ء
میں مادام تساؤ نے اپنا ذاتی مجسمہ بنایا جو کہ اب میوزیم کے داخلی دروازے
پہ زیرِ نمائش ہے۔ مادام مَیری تساؤ 15 اپریل 1850ء کو نیند کی حالت میں
وفات پا گئیں۔
مادام تساؤ کا مومی عجائب گھر اب لندن کی ایک نمایاں تفریح بن چکا ہے، جس
کے مغربی حصے میں ’لندن کا سیارہ نما یا فلک نما‘ (London Planetarium)
موجود ہے۔
موجودہ مومی مجسموں میں تاریخی اور شاہی خاندان کے لوگ، فلمی ستارے، کھیلوں
کی دنیا کے ستارے اور مشہور قاتل شامل ہیں۔ مادام تساؤ عجائب گھر اب ایک
تفریحی کمپنی ’مرلن اینٹرٹینمنٹ‘ (Merlin Entertainments) کی ملکیت ہے
جنہوں نے اسے مئی 2007ء میں خرید لیا تھا۔ 2010ء میں مرلن انٹرٹینمنٹ کی ’’
تطویر ‘‘ (دبئی ہولڈنگ کی ماتحت کمپنی ) کے ساتھ شراکت داری ہوئی جس کے
نتیجے میں دبئی میں مادام تساؤ کی شاخ کا اجراء ہو گا۔
ہم یہاں ذکر کریں گے مادام تساؤ میوزیم میں رکھے گئے چند بین الاقومی سیاسی
شخصیات کے مومی مجسموں کا-
|
|
بینظیر بھٹو پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں۔ پہلی
بار آپ 1988ء میں پاکستان کی وزیراعظم بنیں۔
بینظیر بھٹو کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا۔وزیراعظم بینظیر بھٹو 21
جون، 1953 میں سندھ کے مشہور سیاسی بھٹو خاندان میں پیدا ہوئیں۔ دو بار
پاکستان کے وزیراعظم کے عہدے پر رہنے والی یہ عظیم سیاسی لیڈر 27 دسمبر
2007ء کو ایک قاتلانہ حملے میں اپنے خالق حقیقی سے جاملی-
|
|
بارک اوبامہ امریکہ کے پہلے سیاہ فام صدر ہیں- بارک اوبامہ 1961ء میں
امریکی ریاست ہوائی میں پیدا ہوئے- والد کا تعلق کینیا سے جبکہ والدہ کا
ہوائی سے تھا۔ اوبامہ 2004 امریکی سینیٹ کے لیے منتخب ہوئے۔ نومبر 2008 کو
صدرارتی اليکشن میں کامياب ہو گئے ليکن ان کی نانی یہ خوشی نہیں ديکھ سکی
کيونکہ وہ ايک دن پہلے انتقال کر گئی تھیں۔
|
|
ڈیوڈ کیمرون سن اٹھارہ سو بارہ میں وزیر اعظم بننے والے
رابرٹ بینکس جانسن کے بعد برطانوی وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے والے سب سے
کم عمر شخصیت ہیں۔ سن انیس سو ستانوے میں جب سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے
وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا تھا تو وہ عمر میں ڈیوڈ کیمرون سے چھ ماہ بڑے
تھے۔ ڈیوڈ کیمرون 9 اکتوبر 1966 کو پیدا ہوئے-
|
|
سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلئیر 6 مئی 1953ء کو پیدا
ہوئے- سن انیس سو تراسی کے عام انتخابات میں وہ سیجفیلڈ کے حلقے سے رکنِ
اسمبلی منتخب ہوئے۔ بلیئر صرف تینتالیس سال کی عمر میں وزیر اعظم منتخب
ہوگئے۔ وہ گزشتہ دو سو سال میں برطانیہ کے سب سے کم عمر وزیر اعظم تھے۔
2005 میں ہونے والے عام انتخِابات میں بھی کامیابی حاصل کی اور انہوں نے 27
جون 2007ء کو مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد جون 2007 میں ٹونی وزیر
اعظم کے عہدے سے علیحدہ ہوگئے۔
|
|
نیلسن روہیلا منڈیلا، (پیدائش: 18 جولائی 1918ء ترانسکی،
جنوبی افریقہ) جنوبی افریقہ کے سابق اور پہلے جمہوری منتخب صدر ہیں جو
99-1994 تک منتخب رہے۔ صدر منتخب ہونے سے پہلے تک نیلسن منڈیلا جنوبی
افریقہ میں نسلی امتیاز کے کٹر مخالف اور افریقی نیشنل کانگریس کی فوجی
ٹکڑی کے سربراہ بھی رہے۔نومبر 2009ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 18
جولائی (نیلسن منڈیلا کا تاریخ پیدائش) کو نیلسن منڈیلا کی دنیا میں امن و
آزادی کے پرچار کے صلے میں “یوم منڈیلا“ کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔
|
|
موہن داس کرمچند گاندھی 2 اکتوبر 1869 کو پیدا ہوئے-
بھارت کے سیاسی اور روحانی رہنماء اور آزادی کی تحریک کے اہم ترین کردار
تھے۔ بھارت میں انھیں احترام سے مہاتما گاندھی اور باپو جی کہا جاتا ہے۔
گاندھی کی یوم پیدائش (گاندھی جینتی) بھارت میں قومی تعطیل کا درجہ رکھتا
ہے ور دنیا بھر میں یوم عدم تشدد کی طور پر منایا جاتا ہے۔ 30 جنوری 1948
کو ایک ہندو قوم پرست ناتھو رام گوڈسے نے انکا قتل کر دیا۔
|
|
مارگریٹ ہلڈا تھیچر کا پیدائشی نام مارگریٹ ہلڈا رابرٹس
تھا- یہ برطانیہ کی معروف سیاست دان اور وزیر اعظم تھیں۔ یہ 13 اکتوبر
1925ء کو گرانتھم، لنکن شائر، انگلستان میں پیدا ہوئیں۔یہ برطانیہ کی تاریخ
کی واحد خاتون ہیں جو وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہیں۔ مارگریٹ کو آرڈر
آف گارٹر، آرڈر آف میرٹ، ملکہ عالیہ کی پریوی کونسل کی رکن، فیلو آف دی
رائل سوسائٹی کے اعلیٰ ملکی اعزازات حاصل ہیں۔ یہ 26 جون 2003 کو انتقال کر
گئیں- |