عبادت کیا ہے؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم*

ایاک نعبد

ہم خاص تیری ہی عبادت کرتے ہیںْ۔

عبادت کیا ہے؟

لغت اور تفسیر کی کتب میں آپ کو عبادت کا معنی اقصی غایۃ الخضوع والتذلل

یعنی حد درجہ کی عاجزی و انکساری۔ مفسرین اس کی مثال سجدہ سے دیتے ہیں۔ حالانکہ صرف سجدہ ہی عبادت نہیں بلکہ حالتِ نماز میں تمام حرکات و سکنات عبادت کہلاتی ہیں۔

ہاتھ باندھ کے کھڑے ہونا، رکوع کرنا، قومہ، قیام اور جلسہ وغیرہ سب عبادت ہیں۔

اگر عبادت صرف حد درجہ کے انکسار کا نام ہے اور یہ حد درجہ سجدہ پہ ہی آ کے ختم ہوتا ہے تو کیا باقی چیزیں عبادت نہیں؟

اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ اور اگر یہ ساری چیزیں مطلقاً عبادت ہیں تو اگر کوئ شاگرد اپنے استاد کے سامنے اور بیٹا اپنے والدین کے سامنے دو زانو (مثل تشہد) ہو کر بیٹھتا ہے یا انکی آمد پہ کھڑا(مثلِ قیام و قومہ) ہو جاتا ہے تو کیا یہ کہنا درست ہو گا کہ اُس نے اپنے اُستاد یا والدین کی عبادت کی اور اُنکو اپنا معبود بنا لیا۔؟ حاشا و کلا۔

پھر وہ کونسی چیز ہے جو اِن حرکات و سکنات کو اگر نماز میں ہوں تو عبادت بنا دیتی ہے اور یوں کھڑے ہونے کو ، اِس طرح بیٹھنے کو اور اِدھر اُدھر مُنہ پھیرنے کو تذلّل و انکسار کے آخری مرتبہ پر پہنچا دیتی ہے۔؟

اگر یہی اُمور نماز سے خارج ہوں تو نہ اِن میں غایۃ خُضوع ہے اور نہ ہی یہ اُمور عبادت متصور ہوتے ہیں۔
تو اسکا ممیّز ایک ہی ہے اور وہ یہ ہے کہ جس ذات کے لیے اور جس ذات کے سامنے آپ یہ افعال کر رہے ہیں اُس ذات کے متعلق آپ کا عقیدہ کیا ہے؟ اگر آپ اُس ذات کو اللہ اور معبود مانتے ہیں تو یہ سب افعال عبادت شمار ہونگے اور سب میں غایۃ انکسار پایا جاتا ہے لیکن اگر آپ اُس ذات کو عبد اور بندہ سمجھتے ہیں نہ خدا نہ خدا کا کوئی متعَلَّق تو یہ اعمال و افعال عبادت ہی کہلایئنگے۔ ہاں آپ اِن افعال و اعمال کو اِحترام اور تعظیم کا نام دے سکتے ہیں۔
(واللہُ اعلم باالصّواب)
Mansoor Chishti
About the Author: Mansoor Chishti Read More Articles by Mansoor Chishti: 4 Articles with 4878 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.