انٹرویو۔۔جناب وزیر اعظم پاکستان

اسلام و علیکم ناظرین۔۔۔
میں ہوں آپ کا میزبان مجبور خان۔۔۔
آج ہمارے ساتھ موجود ہیں وزیر اعظم پاکستان جناب بوٹا ملتانی صاحب۔۔۔۔

اسلام و علیکم سر !!! کیسے مزاج ہیں ؟؟؟؟
وعلیکم سلام۔۔۔ میں بالکل ٹھیک ہوں۔۔۔ جمہوریت کا کرم ہے۔۔۔۔اور اقتدار کا فضل ہے۔۔۔۔۔

آج کل حکومت کچھ ڈگمگا سی رہی ہے کیا کوئی تبدیلی آنے والی ہے۔۔۔؟؟؟؟؟
آآآ۔۔۔ نہیں ایسی تو کوئی بات نہیں ہے جمہوریت بہت مضبوط ہاتھوں میں ہے۔۔۔ ہمارے اتحادی ہی نہیں ایسے موقع پر تو ہمارے حریف بھی ہمارا ساتھ دینے لگ جاتے ہیں۔۔۔ اس لیئے تبدیلی کا تو کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا۔۔۔۔

اچھا سر !!! کیا کبھی جمہوریت کے علاوہ بھی آپ لوگوں نے اس قدر اتفاق اور اتحاد کا مظاہرا کیا ہے جتنا آپ اس وقت کرتے ہیں جب حکومت کو کوئی خطرہ محسوس ہوتا ہے۔۔۔۔
اس کی کبھی ضرورت نہیں محسوس ہوئی۔۔۔۔

کیا آپ کو کبھی ملکی معاملات یا عوامی مشکلات کے ایشوز پر کبھی بھی متحد ہونے کی ضرورت محسوس ہوئی۔۔۔۔
دیکھیں اس وقت ملک کو یا اس ملک کی عوام کو اس قدر خطرات لاحق نہیں ہیں جتنے کہ اس جمہوریت کو ہیں۔۔۔ اس لئے ہمیں اس وقت جمہوریت کے علاوہ کوئی ایشو نظر ہی نہیں آتا۔۔۔۔ ویسے بھی یہ جمہوری حکومت ہے اس لیے جمہوریت کو بچانا سب سے ضروری ہے۔۔۔ باقی رہی ملکی صورت حال اور عوامی مسائل۔۔۔۔۔ اس کے لیے ہمارے پاس وقت نہیں ہے۔۔۔ جب وقت ملا تو اس کے بارے میں میں سوچ لیں گے۔۔۔۔

لیکن سر عوام تو آپ کو اپنے مسائل کے حل کے لیئے چنتی ہے نا کہ آپ لوگوں کے اپنے مسائل کے لیئے۔۔۔۔۔۔۔
ہم بھی تو عوام کے اپنے ہی نمائندے ہیں نہ۔۔۔پہلے ہم اپنے بارے میں سوچیں گیں تو ہم ذہنی طور پر مطمئین ہوں گے نہ۔۔۔ جب ہم ذہنی طور پر ہو جائیں گے پوری طرح تو پھر ہمیں ملک اور عوام کے بارے میں سوچنے میں آسانی ہو گی۔۔۔۔سمجھ گئے نہ آپ۔۔۔۔۔۔۔

چار سال تو گزر چکے ہیں آپ کی حکومت کو ابھی اور کتنے سال لگیں گے آپ کو ذہنی طور پر مطمئین ہونے میں۔۔۔۔ چار سال تو آپ لوگوں نے اپنے لیئے گزارلیئے ہیں کم از کم اب ایک سال تو آپ عوام کے لیئے گزار دیں تاکہ اگلے الیکشن میں آپ کو اس مجبور عوام سے ووٹ مانگتے ہوئے کوئی شرمندگی نہ ہو۔۔۔۔
ہاں۔۔۔۔۔۔آپ کا مشورہ مجھے پسند آیا ۔۔۔۔ اپنی پارٹی کے اگلے اجلاس میں اس کے بارے ضرور بات کریں گے۔۔۔۔۔

اچھا سر یہ بتائیے گا آپ نے اپنی اس حکومت میں عوام کو کیا دیا۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟
ہم نے جو کچھ بھی دیا آپ کے سامنے ہے بلکہ پوری عوام کے سامنے ہے۔۔۔۔۔آپ کو نہیں پتا کہ ہم نے کن کن چیزوں میں اضافہ کیا اور کن کن چیزوں میں کمی ؟؟؟؟ کہو تو میں آپ کو ایک ایک کر کے گنوا سکتا ہوں۔۔۔۔۔

جی ضرور سر۔۔۔ ویسے پوری عوام جانتی ہے پھر آپ فرما دیجیئے کہ کیا اضافہ ہوا ہے اور کیا کمی۔۔۔۔
ہم نے مہنگائی میں اضافہ کیا، ہم نے بے روزگاری میں اضافہ کیا، ہم نے کرپشن کی شرح بڑھائی، لوٹ کھسوٹ عام کی، ہمارے دور میں سب سے زیادہ ڈرون حملے ہوئے۔۔۔۔ ہم نے کمی بھی کی ہے ہم نے خوشحالی کو کم کیا ہے، ہم نے تعلیم کو کم کیا ہے، ہم نے بجلی کم کی ہے، ہم نے گیس کو کم کیا ہے۔۔۔۔ جتنی ترقی ہمارے دور میں ہوئی ہے ماضی میں کسی بھی دور میں نہیں ہوئی۔۔۔

روٹی کپڑا اور مکان۔۔۔۔۔ یہ نعرہ تو آپ ہی کی پارٹی ہے نہ سر !!!
وہ بس بھٹو صاحب نے جوش میں آ کر کہہ دیا تھا آپ لوگ تو اس بات کو ایشو بنا کر ہی بیٹھ گئے ہیں ۔۔۔۔ ویسے بھی مجھے تو آج تک کوئی ایسا شخص نظر نہیں آیا جس کے پاس یہ تینوں چیزیں نہ ہوں۔۔۔۔۔ میرے جتنے بھی دوست ہیں سب ہی روٹی کھاتے ہیں کپڑے پہنتے ہیں اور اچھے اچھے مکانوں میں رہتے ہیں۔۔۔۔۔۔ یہ تو بس غریب عوام اور میڈیا کی مہربانی ہے کہ ایسی باتوں کو ہوا دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔

میرٹ کے بارے مین کیا کہیں گے سر۔۔۔۔ِِِ؟؟؟؟؟
میرٹ۔۔۔۔۔۔ ہاں نام تو سنا سنا لگتا ہے۔۔۔۔۔۔ اس کی کبھی ضرورت ہی پیش نہیں آئی۔۔۔۔۔۔۔ اگلا سوال پوچھیں۔۔۔

سوالات تو میرے ذہن میں لیکن ہمارے پروگرام کا وقت ختم ہو رہا ہے۔۔۔ آپ کی تشریف آوری کا شکریہ۔۔۔۔۔

ناظرین یہ تھے ہمارے وزیراعظم جن سے ہم سیاسی صورت حال کا جائزا لیا ۔۔۔۔۔ ناظرین اپنے میزبان مجبور خان کو اجازت دیجئے اللہ حامی و ناصر
Ahmad Raza
About the Author: Ahmad Raza Read More Articles by Ahmad Raza: 96 Articles with 109831 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.