پاکستان ملٹری نے آئی پیڈ تیار کرلیا

جیٹ جہازوں٬ آبدوزوں اور دوسرے ہتھیاروں کی تخلیق کے بعد پاکستانی فوجی مشہور زمانہ آئی پیڈ کا قومی ( homegrown ) ورژن ایجاد کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں- اس آئی پیڈ کا نام PACPAD 1 رکھا گیا ہے-

اس کی ایجاد پاکستان کے شمالی علاقے کامرہ میں موجود ایک ائیر فور بیس پر ممکن ہوئی جہاں پاکستانی انجنئیرز نے اسے بنایا اور چینی انجنئیرز نے اس کے مختلف حصوں کو ایک دوسرے سے منسلک کیا اور یہ آئی پیڈ مارکیٹ میں بھی دستیاب ہے-

اس ڈیوائس کو آپریٹنگ سسٹم Android کا 2.3 ورژن کی مدد سے استعمال کیا جا رہا ہے جو کہ گوگل نے تیار کیا ہے اور ساتھ ہی اس ڈیوائس کے لیے مفت فراہم بھی کیا ہے- اس آئی پیڈ کی قیمت تقریباً 200 ڈالر رکھی گئی ہے-
 

image


یہ قیمت ایپل اور سام سنگ کے آئی پیڈ کی نصف ہے اور دوسرے چین کے تیار کردہ کمپیوٹر کے مقابلے میں بھی نہایت کم ہے اس کے علاوہ اس آئی پیڈ کے ساتھ مارکیٹ میں ایک سالہ مقامی گارنٹی بھی دی جا رہی ہے-

اس کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ ڈیوائس پاکستان کی معیشت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گی اور ساتھ ہی ملک میں ایک خود اعتمادی کی فضا بھی قائم ہوگی-

PAC جو کہ آس آئی پیڈ کا نام بھی ہے Pakistan Aeronautical Complex کا مخفف ہے اور وہ جگہ بھی جہاں اس کو ایجاد کیا گیا- یہ ادارہ اس سے پہلے ای ریڈر اور چھوٹے لیپ ٹاپ بھی بنا چکا ہے-
 

image


اس ادارے کی جانب سے بنایا جانے والا لیپ ٹاپ ونڈوز ایکس پی٬ ونڈوز وسٹا اور لینکس آپریٹنگ سسٹم چلانے کی اہلیت رکھتا ہے- اس لیپ ٹاپ کو PAC nBOOK 1 کا نام دیا گیا ہے جو کہ ایڈوانس ٹیکنالوجی سے مزین ہے-

اس کے علاوہ PAC کی جانب سے بنائے جانے والے PAC eBOOK 1 کی قیمت دوسری نوٹ بک کے مقابلے میں نہایت کم ہے- پاکستان کے طالبعلموں کے لیے یہ نوٹ بک کسی تحفے کم نہیں کیونکہ اس میں موجود خصوصیات توجہ طلب ہیں- یہ ایک وزن میں نہایت ہلکی اور 7 انچ کی اسکرین کی حامل نوٹ بک ہے-

ان کی ہر مصنوعات کے مارکیٹ میں ابھی صرف چند سو پیس (Pieces) ہی موجود ہیں تاہم اگلے تین ماہ میں اس کا نیا دستہ مکمل کر لیا جائے گا-

PAC کی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد commercialization کے ذریعے قومی معیشت کو مضبوط بنانا ہے اور ساتھ ہی چین کے ساتھ تعاون کو بھی-

 

image


پی اے سی حکام کا کہنا ہے کہ اگلے تین ماہ میں اس آئی پیڈ کا دوسرا ورژن بھی متعارف کروا دیا جائے گا جس میں انٹرنیٹ کو موبائل فون کے ذریعے چلایا جاسکے گا اور اس کے علاوہ دیگر خصوصیات کو بھی بہتر بنایا جائے گا- ان کا کہنا ہے کہ کامرہ میں اتنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ روزانہ 1000 ڈیوائس تیار کر سکتی ہے-

ایک مختصر ٹیسٹ کو دوران اس آئی پیڈ کو 7 انچ کی اسکرین پر تیز ترین ردعمل کے ساتھ دیکھا گیا جو کہ بالکل درست تھا-

محمد اکمل جو کہ راولپنڈی کی ایک دوکان پر اس آئی پیڈ کی جانچ پڑتال کے غرض سے گئے تھے٬ کا کہنا ہے کہ انہیں یہ بہت اچھا لگا لیکن اس میں سسٹم کے حوالے سے کچھ غور کرنا باقی ہے لیکن صرف ایک مہینے میں ہم اسے بہتر طور پر جان سکیں گے-

راولپنڈی کے شاپنگ مال میں موجود ایک موبائل فون اور کمپیوٹر کی دکان کے مالک محمد عمران کا کہنا ہے کہ “ اصلی آئی پیڈ اس PACPAD کی نقل معلوم ہوتا ہے“-

YOU MAY ALSO LIKE:

After building jet fighters, submarines and other weapons, Pakistan military has built a homegrown version of the iPad named PACPAD 1. It all comes together at an air force base in Kamra in northern Pakistan, where Pakistani engineering and Chinese hardware assembled the PACPAD 1 and it is available in the market.