بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کی افتتاحی تقریب میں اکتالیس میگا
پکسلز کا نوکیا سمارٹ فون نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔
اس موبائل فون کے اکتالیس میگا پکسلز کے کیمرے کی خصوصیات میں مدھم روشنی
میں بہترین تصویر کھینچنے کی صلاحیت ہے جسے اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ
صارفین ان تصاویر کو شیئر بھی کر سکتے ہیں۔
نوکیا کو امید ہے کہ وہ موبائل فون کی دنیا میں گوگل اور ایپل سے مات کھانے
کے بعد اب دوبارہ میدان جیتنے میں کامیاب ہوسکتا ہے۔
|
|
تاہم چند نقادوں نے نوکیا کو صرف اپنے ہی آپریٹنگ سٹسم ’سِمبیئن‘ کو
استعمال کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
نوکیا کے دیگر موبائل فون مائیکروسافٹ ونڈوز کے فون سافٹ ویئر پر چلائے جا
سکتے ہیں۔
سمبیئن پہلی بار سنہ انیس سو نوے میں پیش کیا گیا تھا۔
|
|
تجزیہ کار ٹونی کرِپس کا کہنا ہے کہ نوکیا کا نیا پوریویو آٹھ صفر آٹھ
سمبیئن بیلے آپریٹنگ نظام ہو سکتا ہے کہ بڑی مارکیٹ میں پرکشش نہ ہو جہاں
اسے شہرت ملنی چاہیے۔
تاہم نوکیا کا دعوٰی ہے کہ اس کا نیا آٹھ صفر آٹھ موبائل فون سیٹ اس صنعت
میں فون کیمروں کے نئے معیار متعارف کرائے گا۔
نوکیا کے ایگزیکٹو نائب صدر جو ہارلو کا کہنا ہے ’لوگوں کی توجہ لامحالہ
اکتالیس میگا پکسلز کے فون کی جانب جائے گی۔‘
|
|
ایک وقت تک موبائل فون کی دنیا پر حکمرانی کرنے والے
نوکیا کو اب بازار میں گوگل اور ایپل سے سخت مقابلہ کرنا پڑ رہا ہے۔ حالیہ
برسوں میں گوگل اور ایپل کے موبائل فون کی فروخت میں نوکیا کے مقابلے میں
اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ ماہ نوکیا نے اعلان کیا تھا کہ وہ یورپ میں اپنے موبائل فون بنانا
بند کردے گا جس سے چار ہزار افراد بے روزگار ہوجائیں گے تاہم اس کا کہنا
تھا کہ اب اس کی توجہ ایشیاء کی جانب ہوگی۔ |