پاکستانی نوجوان نے نيا عالمی ريکارڈ قائم کرديا

پاکستانی نوجوان احمد امين نے ايک گھنٹے ميں مارشل آرٹس کی مسلسل چھ ہزار تين سو ستر ککس مار کر نيا عالمی ريکارڈ قائم کرديا ہے۔

لاہور کی چلڈرنز لائبریری کے ہال ميں اِس نئے عالمی ريکارڈ کے ليے خصوصی انتظامات کيے گئے تھے۔

احمد امين بودلہ نے ايک گھنٹے ميں ايک ٹانگ پر مارشل آرٹس کی مسلسل چھ ہزار تين سو ستر ککس لگا کر بھارت کے جينتا ريڈی کا دو ہزار نو سو بياسی ککس کا ريکارڈ توڑ دیا۔
 

image


اس موقع پر پاکستان تائيکوانڈو کے ريفری ملک محمد شہزاد کا کہنا تھا کہ ريکارڈ قائم کیے جانے پر انہیں بہت خوشی ہوئی ہے۔

احمد امين بودلہ کے والدين ضياء انجم بودلہ اور شازيہ انجم نے بھی اس موقع پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ انہيں فخر ہے کہ ان کے بيٹے نےپاکستان کا نام روشن کيا۔
 

image


نيا عالمی ريکارڈ قائم کرنے والے احمد امين بودلہ کا کہنا تھا کہ ايک سال پہلے ايک ٹانگ پر کک لگانے کی کيٹگری متعارف کروائی گئی تھی اور وہ تين سال کی کوشش کے بعد اس ميں کامياب ہوئے۔

پاکستانی نوجوان کے نئے ريکارڈ کو آئندہ سات ماہ تک گنيز بُک آف ورلڈ ريکارڈ ميں شامل کرليا جائے گا جس کے بعد ايک نيا عالمی ريکارڈ پاکستان کے نام ہوجائے گا۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan's Ahmed Amin Bodla set a world record of the most martial arts kicks in an hour by kicking 6,370 times in one hour, a private TV channel reported. The previous record was held by India's Jayanth Reddyof, who kicked 2,982 times in 21 minutes and 46 seconds.