دنیا کے چند سب سے خطرناک کھیل

دنیا میں زیادہ تر لوگ نسبتاً آسان اور محفوظ کھیل کھیلتے ہیں٬ جن میں کسی بھی قسم کے نقصان کا اندیشہ نہ ہو-تاہم چند لوگوں کے نزدیک خون یا آنسو بہائے بغیر کچھ حاصل نہیں ہوتا اور اسی لیے وہ ایسے کھیل کا انتخاب کرتے ہیں جو کہ دیکھنے والوں کو تو محظوظ کرتے ہیں لیکن نہایت خطرناک ہوتے ہیں اور بعض اوقات جان لیوا بھی ثابت ہوتے ہیں- یہاں چند ایسے ہی کھیلوں کی فہرست دی جارہی ہے جو کہ دنیا کے سب سے خطرناک کھیل ہیں- مندرجہ ذیل کھیلوں میں حصہ لینے سے قبل اس بات کا یقین کرلیں کہ کیا آپ اس کھیل میں مہارت رکھتے ہیں-

Running of the Bulls
اس کھیل میں بیل دوڑائے جاتے ہیں اور ہر سال اس دوڑ کے نتیجے میں 200 سے 300 افراد زخمی ہوجاتے ہیں- زیادہ تر لوگ دوڑ کے دوران گرنے کے باعث زخمی ہوتے ہیں- 1910 میں Pamplona میں 15 افراد اس کھیل میں ہلاک ہوگئے تھے- آخری ہلاک ہونے والا شخص Daniel Gimeno تھا جو کہ 2009 میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا-

image


Shallow diving
اس کھیل میں غوطہ خور نہایت اونچائی سے پیٹ کے بل ایک چھوٹے سوئمنگ پول میں چھلانگ لگاتا ہے- اس سوئمنگ پول کے ارد گرد زمین ہوتی ہے اسی وجہ سے اونچائی سے نیچے کی جانب سوئمنگ پول کے بارے میں اندازہ درست ہونا ضروری ہوتا ہے ورنہ یہ چھلانگ نقصان کا باعث بھی بن سکتی ہے-

image


Cave Diving
غاروں میں غوطہ خوری تکنیکی غوطہ خوری ہی کی ایک قسم ہے- اس غوطہ خوری کے لیے SCUBA کے آلات کے استعمال میں مہارت ہونا ضروری ہے- یہ آلات مصنوعی یا پھر قدرتی طور پر وجود میں آئے غاروں میں غوطہ خوری کے دوران استعمال کیے جاتے ہیں- کیونکہ یہ غاریں جزوی طور پر پانی سے بھری ہوتی ہیں- برطانیہ میں غاروں میں غوطہ خوری ایک بہت عام کھیل ہے- اس کھیل کے لیے بہت زیادہ پریکٹس کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ کھیل کے دوران خطرات بہت زیادہ ہوتے ہیں-

image


Mountaineering
Mountaineering یا پہاڑوں پر چڑھنا ایک کھیل بھی ہے اور شوق بھی- پہاڑ پر چڑھنے کے لیے راستے کے انتخاب کا انحصار موسم پر ہوتا ہے- اس کھیل میں تجربے٬ athletic صلاحیت اور تکنیکی معلومات کا ہونا ضروری ہے کیونکہ ان ہی کی بدولت آپ اپنی حفاظت کر سکتے ہیں- پہاڑ پر چڑھنے کے لیے آپ کو برف اور چٹانوں کے بارے میں علم ہونا چاہیے-

image

Big Wave Surfing
بڑی اور اونچی لہروں پر سرفنگ بھی ایک خطرناک کھیل ہے- یہ لہریں کم سے کم 20 فٹ اونچی ہوتی ہیں اور اسی وجہ سے اس کھیل میں کھلاڑی کا تجربہ کار ہونا ضروری ہوتا ہے- کھیل کے دوران استعمال ہونے والے تختے کا سائز کافی اہمیت کا حامل ہوتا ہے- بڑے اور لمبے تختے کے باعث سوار کی پوزیشن مستحکم رہتی ہے اور اس کی رفتار میں تیزی بھی آتی ہے- اس کھیل میں کامیابی کا دارومدار بورڈ کے سائز پر ہوتا ہے-

image

Bull Riding
اس کھیل میں کھلاڑی ایک بہت بڑے بیل کی سواری کرنے کی کوشش کرتا ہے جبکہ بیل اسے گرانے کی کوشش کرتا ہے- امریکی روایت میں سوار کو 8 سیکنڈ تک بیل پر بیٹھے رہنا ہوتا ہے- کھلاڑی بیل پر سوار ہو کر اس کے گلے میں موجود طویل رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھتا ہے جبکہ اس دوران جانور اسے مسلسل اچھل کود اور مختلف جھٹکوں کے ذریعے نیچے گرانا چاہتا ہے- یہ ایک نہایت خطرناک کھیل ہے اور اسے “ آٹھ سیکنڈ کا سب سے خطرناک کھیل “ بھی کہا جاتا ہے-

image

Base Jumping
بیس جمپنگ کو کبھی کبھی B.A.S.E jumping بھی لکھا جاتا ہے- اس کھیل میں کھلاڑی کو ابتدائی طور پر بند پیراشوٹ کے ساتھ کسی مخصوص اونچے مقام سے کودنا ہوتا ہے اور پیراشوٹ کو ہوا میں کرتب بازی کے دوران کھولنا ہوتا ہے- B.A.S.E چار اقسام کا مخفف ہے- یہ چار اقسام چار مقام ہیں جہاں سے کودنا ہوتا ہے- پہلا buildings دوسرا antennae تیسرا(spans (bridges اور چوتھا(earth (cliffs ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

For most people, playing a sport is a relatively simple and safe activity. There’s usually a ball that you either hit with a bat or toss on the gridiron or whack on the green way. For other people however, sports ain’t nothing without shedding some serious blood, sweat and tears. For these people here is our list of the 7 most dangerous sports in the world. Before participating in any of the following sports, make sure you have really good medical coverage!: