خاتون تابوت سے زندہ نکل آئی

چین میں ایک 95 سالہ مردہ سمجھی جانے والی خاتون نے اس وقت دہشت پھیلا دی جب وہ 6 دن بعد تابوت سے زندہ کھڑی ہوگئی- چینی میڈیا کے مطابق یہ خاتون 15 روز قبل نیچے گر کر زخمی ہوگئی تھی جس کے بعد 6 روز قبل اس کے پڑوسیوں نے اس کی سانس رک جانے پر مردہ قرار دے دیا تھا-

جس کے بعد پڑوسیوں نے آخری رسومات کی ادائیگی کے لیے لاش کو تابوت میں رکھ دیا-
 

image


تاہم تدفین سے 2 روز قبل جب لوگ خاتون کے گھر گئے تو وہ اس وقت دہشت زدہ ہوگئے جب لاش تابوت سے غائب پائی اور جب انہوں نے تلاش کی تو یہ دیکھ کر ان کی چیخیں نکل گئیں کہ مردہ خاتون باورچی خانے میں بیٹھی کھانا تیار کر رہی ہے-

سب سے دلچسپ چیز اس خاتون کا معصومانہ بیان تھا کہ وہ تو بس ایک لمبی نیند کے بعد بیدار ہوئی ہے اور بھوک لگنے پر کھانا بنا رہی ہے-

YOU MAY ALSO LIKE:

A 95-year-old Chinese women Li Xiufei crawled out of her coffin alive after died for six days.Not long ago, the woman fell down and had a concussion. Doctor gave her some medicine and told her to take good rest. But about 17 days later, she was found dead on her bed, not breathing. But her body was warm. Fellow villagers thought it was because she was dead in the bed with a quilt to keep the temperature.