اقوالِ صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ:

"جو راےُ بھی کسی کو دواس میں خدا کا خوف ضرور شامل ھونا چاہیے ۔"
ابوُعُبیدھ بن جراح سے فرما یا " حق و انصاف کے معاملے میں سب لوگ تُمھا ری نظر میں برابر ہونے چا ہییں۔"
"کوئی قوم اپنا اقتدار اور اپنا ملک بغیر لڑے نہیں چھوڑ سکتی۔"
"رب کی قسم ! وہ مسلمانوں کا انجام مجرموں جیسا نہیں کر ے گا۔"
"جس پیمانے سے خریدو اسی سے برابر ناپ کر بیچو۔"
"دشمن سے نہ تو بے وفائی اور نہ ہی دھوکہ کرنا چاہیے۔"
"خدا نے اسلام اور اہلِ اسلام کو طیش اور شدتِ غضب سے پاک کر دیا ہے"۔
"اپنے کسی کام پر بھروسہ نہ کرو۔ کیونکہ کامیابی کا دارومدار انسانی کوشش پر نہیں بلکہ اللہ کے لطف و احسان پر ہے"۔
"آنکھ کا کانسہ دل کا دروازہ ہے۔ قلب کی تمام آفتیں اسی راستہ سے آتی ہیں۔ اور شہوت و لذت پیدا ہوتی ہے۔ آنکھ بند کرے تو تمام آفتوں سے محفوظ ہو جائے گا"۔
"بروں کی ہم نشینی سے تنہائی بہتر ہے اور تنہائی سے نیک لوگوں کی صحبت بہتر ہے"۔
"جس پر نصحیت اثر نہ کرے اسے سمجھ لینا چاہیے کہ اس کا دل ایمان سے خالی ہے۔میری نصحیت قبول کرنے والا دل موت سے زیادہ کسی کو محبوب نہ رکھے گا"۔
"بہترین خصلت وُہ ہے جو دل پر گراں گزرے۔"
"ایک کے بعد ایک نیک لوگ اُٹھا لیے جائیں گے یہاں تک کہ ایسے لوگ باقی رہ جائیں گے جو آٹے کی بھوسی کی طرح بالکل بیکار ہوں گے۔ اور جن سے خدا وند تعالٰی کا کوئی تعلق نہ ہو گا"۔
"کاش میں کسی مومن کے سنیے کا ایک بال ہی ہوتا"۔
"اگر تم سے کوئی ظلم ہو تو مظلوم کو خود سے پورا پورا حق لینے کا موقع دو"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صلٰی اللہ علیہ وسلم
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1281649 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.