مسواک کے دُنیوی و اُخروی فوائد

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ ﷺٗ نے فرمایا ’’ السواک مطھرۃ للفم و مرضاۃ للرب ‘‘ ترجمہ ، مسواک منہ کو پاک صاف کرنے والی اور رب کو راضی کرنے کا سبب ہے -

مسواک کرنے کے فوائد بکثرت ہیں ۔علماء نے مسواک کے اہتمام میں ستر بلکہ اس سے بھی زیادہ فوائد لکھے ہیں ان میں سے کچھ یہ ہیں
۱۔اس میں موت کے علاوہ ہر مرض کی شفا ہے
۲۔موت کے وقت کلمہ شہادت یاد دلاتی ہے
۳۔نزع (جان کنی )میں آسانی ہوتی ہے
۴۔روح کے نکلنے کو آسان کردیتی ہے
۵۔پل صراط پر کودنے والی بجلی کی مانند تیزی سے گزر جاتا ہے
۶۔اس کی برکت سے نامہ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جاتا ہے
۷۔بڑھاپا دیر سے آتا ہے
۸۔نگاہ کو تیز کرتی ہے
۹۔دانتوں کی جڑوں کی خرابی اور مسوڑھوں کے پھولنے کو دور کرتی ہے
۱۰۔دانتوں کو سفید کرتی ہے
۱۱۔مسوڑھوں کو مضبوط کرتی ہے
۱۲۔کھانا ہضم کرتی ہے
۱۳۔بلغم کو کاٹتی ہے
۱۴۔نماز کا ثواب کئی گناہ بڑھاتی ہے ۔روایات میں ستر گنا،ننانوے گنا،اور چار سو گنا بڑھنے کا ذکر ہے
۱۵۔نیکیوں کو زیادہ کرتی ہے
۱۶۔فرشتے خوش ہوتے ہیں ۱۶۔فرشتے خوش ہوتے ہیں
۱۷۔اسکے چہرے کے نور کی وجہ سے فرشتے اسکے ساتھ مصافحہ کرتے ہیں اور جب وہ نماز کیلئے نکلتا ہے تو اسکے پیچھے پیچھے چلتے ہیں اور عرش اٹھانے والے فرشتے مسواک کرنے والے کیلئے مغفرت طلب کرتے ہیں جبکہ وہ مسجد سے نکلتا ہے
۱۸۔انبیاء و رسل اسکے لئے مغفرت طلب کرتے ہیں
۱۹۔مسواک شیطان کو ناراض کرتی اور دھتکارتی ہے
۲۰۔اس پر ہمیشگی کرنے سے رزق میں فراخی و تونگری پیدا ہوتی ہے اور روزی آسان ہوجاتی ہے
۲۱۔صفرہ کو کاٹتی ہے
۲۲۔درد سر کو دور کرتی ہے اور سر کی رگوں کو تسکین دیتی ہے حتیٰ کہ کوئی ساکن رگ حرکت نہیں کرتی اور نہ ہی کوئی حرکت کرنے والی رگ ساکن ہوتی ہے
۲۳۔درد دندان (دانت کا درد )کو دور کرتی ہے
۲۴۔دانتوں کو مضبوط کرتی ہے
۲۵۔منہ کی بدبو (گندہ دہنی)کو دور کرکے اس کو خوشبودار بناتی ہے
۲۶۔معدہ کو درست رکھتی ہے
۲۷۔بدن کو اللہ کی اطاعت کیلئے قوت دیتی ہے
۲۸۔انسان کے حافظہ اور عقل وفصاحت کوزیادہ کرتی ہے
۲۹۔قلب کو قوت دیتی ہے
۳۰۔ذہن کو صاف کرتی ہے
۳۱۔اولاد کی پیدائش کو بڑھاتی ہے
۳۲۔جسم سے غیر طبعی حرارت کو دور کرتی ہے
۳۳۔درد کو دور کرتی ہے
۳۴۔پِیٹھ کو مضبوط بناتی ہے
۳۵۔حلق کو صاف کرتی ہے
۳۶۔زبان کو جِلا دیتی ہے
۳۷۔سمجھ کو تیز کرتی ہے
۳۸۔رطوبت کو قطع کرتی ہے
۳۹۔اجر و ثواب کو کئی گنا بڑھاتی ہے
۴۰۔مال و اولاد کو بڑھاتی ہے
۴۱۔حاجتوں کو پورا کرنے میں مدد دیتی ہے
۴۲۔اس کی قبر کو کشادہ کرتی ہے
۴۳۔لحد میں اسکی غمخوار ہوتی ہے
۴۴۔اس روز مسواک نہ کرنے والوں کا ثواب اس کے نامہ اعمال میں لکھ دیا جاتا ہے
۴۵۔اس کے لئے جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں
۴۶۔فرشتے ہر روز اس کے بارے میں یہ کہتے ہیں کہ یہ شخص انبیاء کی اقتداء کرنے والا ہے (اور )ان کے آثار پر چلتا ہے اور ان کی سیرت (سنت )کا متلاشی ہے
۴۷۔اس کی طرف سے دوزخ کے دروازے بند کردئے جاتے ہیں
۴۸۔دنیا سے گناہوں سے پاک و صاف ہوکر جاتا ہے
۴۹۔موت کا فرشتہ روح نکالنے کیلئے اس کے پاس اس صورت میں آتا ہے جس میں انبیاء کے پاس آتا ہے
۵۰۔مسواک کرنے والا دنیا سے اس وقت جاتا ہے جب وہ حضور ﷺٗ کے حوض سے پانی پی لیتا ہے اور رحیق مختوم (جنت کی مہر لگی ہوئی )خالص شراب ہے
۵۱۔علماء نے لکھا ہے کہ مسواک کا اہتمام کرنے میں ستر فائدے ہیں جن میں ایک یہ ہے کہ مرتے وقت آدمی کو کلمہ شہادت نصیب ہوتا ہے
۵۲۔ اور اس کے برخلاف نشہ آور اشیاء مثلاً افیون وغیرہ کے کھانے میں کئی نقصانات ہیں جن میں ایک یہ ہے کہ مرتے وقت کلمہ یاد نہیں آتا
بحکم استادِ محترم مولانا اللہ دتہ صاحب
Muhammad Ali Checha
About the Author: Muhammad Ali Checha Read More Articles by Muhammad Ali Checha: 25 Articles with 104106 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.