دِل کے امراض میں ہلدی کے فوائد

ہلدی کا عرق بائی پاس سرجری کے فورا بعد مریضوں کو دِل کے دَورے پر قابو پانے میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ بات تھائی لینڈ میں کی گئی ایک تحقیق کے ذریعے سامنے آئی ہے۔

اس سے ہلدی میں پوشیدہ ایک اور طبی فائدے کا پتہ چلتا ہے، جسے پہلے ہی مختلف نوعیت کے درد اور سوزش دُور کرنے کی خصوصیات کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔

بائی پاس سرجری کے دوران خون کے بہاؤ میں طویل کمی کی وجہ سی دِل کے پٹھوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جس سے مریض کے لیے دِل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تاہم امریکن جرنل آف کارڈیولوجی میں شائع ہونے والی نئی تحقیق کے مطابق ہلدی کا عرق اس خطرے کو کم کرنے میں مدد گار ہو سکتا ہے، جسے روایتی طریقہ علاج کے ساتھ استعمال کرنا ہوگا۔
 

image


تھائی لینڈ میں شیانگمائی یونیورسٹی کے محققین کے مطابق یہ نتائج قدرے محدود تحقیق سے حاصل کیے گئے اور وسیع تر مطالعے کے ذریعے ان کی تصدیق ضروری ہے۔

امریکی شہر ہوسٹن میں ایم ڈی اینڈرسن کینسر سینٹر میں سرطان کی تھراپی میں ہلدی کے استعمال پر مطالعہ کرنے والے بھارت اگروال محققین کے حوالے سے کہتے ہیں کہ سوزش دل کی بیماری سمیت مختلف امراض کو ہوا دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور ہلدی اس کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

اگروال اس تحقیق کا حصہ نہیں ہیں، تاہم انہوں نے اس کے حوالے سے بات چیت کے دوران کہا: ’’یہ بہت ہی حوصلہ افزاء ہے۔‘‘

اس تحقیق کے لیے ایسے 121مریضوں کا مشاہدہ کیا گیا ہے جنہوں نے 2009ء سے 2011ء کے عرصے میں غیرہنگامی بائی پاس سرجری کروائی۔
 

image


ان میں سے نصف مریضوں کو ہلدی کے اجزاء پر مشتمل کیپسول دیے گئے، جو انہیں دِن میں چار مرتبہ لینے تھے۔ انہوں نے یہ خوراک اپنی سرجری سے تین روز قبل لینا شروع کی اور سرجری کے بعد پانچ روز تک جاری رکھی۔ بقیہ مریضوں کو اتنی ہی مقدار میں ایسے کیپسول دیے گئے، جن میں دوا کا عنصر موجود نہیں تھا۔

محققین کا کہنا ہے کہ سرجری کے بعد ہسپتال میں قیام کے دوران ہلدی کے اجزاء پر مشتمل کیپسول لینے والے مریضوں میں سے تیرہ فیصد کو دِل کا دورہ پڑا جبکہ بقیہ میں سے تیس فیصد کو۔

ان مریضوں میں سرجری سے پہلے کی طبی حالت میں پائے جانے والے فرق کا اندازہ لگانے کے بعد بتایا گیا ہے کہ ہلدی کی مدد سے ان مریضوں میں دل کے دورے کا خدشہ 65 فیصد تک کم ہوا۔

محققین کے خیال میں ہلدی کی وہی خصوصیات اس حوالے سے بھی معاون ثابت ہوئی ہے، جو درد اور سوزش کو دُور کرتی ہیں۔ خیال رہے کہ بھارتی اور چینی دواؤں میں ہلدی کے عرق کا استعمال طویل عرصے سے جاری ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Extracts from turmeric spice, known for their antioxidant and anti-inflammatory properties, may help ward off heart attacks in people who have had recent bypass surgery, according to a study from Thailand. During bypass surgery the heart muscle can be damaged by prolonged lack of blood flow, increasing the patient's risk of heart attack.