امریکا میں بیماریوں کی روک تھام کے وفاقی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ
بکریوں اور بھیڑوں میں پائے جانے والے اورف وائرس کی وجہ سے عام انسانوں
میں ایسے جِلدی زخم دیکھنے میں آ سکتے ہیں جو اسکن لیژنز کہلاتے ہیں۔
صحت مند انسانوں میں اورف بیماری کے وائرس کی یہ منتقلی کس طرح عمل میں آتی
ہے، اور اس کی وجہ سے کس طرح کی جِلدی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں، اس
سلسلے میں بہت سی تفصیلات ابھی حال ہی میں منظر عام پر آئی ہیں۔
|