المومنات مہم (مکتوب ۱)

اللہ تعالیٰ اپنی خصوصی رحمتیں نازل فرمائیں’’ الرحمت ‘‘ کے کارکنان و قائدین پر جنہوں نے غفلت سے بھرے اس دور میں امت مسلمہ کو جگانے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

وطن عزیز کی مشہور دینی جماعت ’’الرحمت ‘‘ اپنی بہت سی مبارک مہمات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے بعد ایک بار پھر ایک عظیم اور مبارک مہم کو سر انجام دینے کے لئے تیار ہو گئی ہے۔ اس عظیم الشان مہم کا نام ’’المؤمنات مہم ‘‘ رکھا گیا ہے۔ اس مہم میں خواتین اسلام کو مخاطب کیا گیا ہے اور انہی کی اصلاح کی بھر پور کوشش کی گئی ہے۔ تاکہ آج عورت صحیح معنوں میں مؤمن ماں، بہن، بیٹی، بیوی بن سکے اور ایک معاشرہ کی صحیح اصلاح کر سکے جو اسکے زیر سایہ پروان چھڑتا ہے۔

اس مہم کے روح رواں ہمارے بلاد کے مشہور عالم شیخ امیر المجاہدین حضرت مولنا محمد مسعود ازہر حفظہ اللہ تعالیٰ ہیں جنہوں نے اس مہم کی تمام تر ذمہ داری کا تنہے تنہا بیڑہ اٹھایا اور اس مہم کو ایسی خوبصورتی کے ساتھ سرانجام دیا کہ خواتین اسلام میں اسلام بیداری کی لہر دوڑ گئی اور وہ حقیقی معنوں میں مومنات بننے کے لئے کوششوں میں مصروف ہو گئیں۔ حضرت امیر المجاہدین حفظہ اللہ کے آٹھ مکتوبات نے اس مہم میں سب سے اہم کردار ادا کیا۔ یہ مکتوبات آج سے ’’ہماری ویب‘‘پر شائع کیے جا رہے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اور ہمارے گھر والوں کو ان مکتوبات پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں ﴿آمین﴾
کتوب خادم: ۴ اپریل ۲۰۱۲ء ۔ مؤمنات مہم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ. اللہ تعالٰی کی رحمت ہو.. حضرت فاطمہ. حضرت عائشہ. حضرت خدیجہ. تمام ازواج مطہرات امہات المومنین. تمام بنات رسول صلی اللہ علیہ وسلم. حضرت مریم اور حضرت آسیہ.پر .. رضی اللہ عنھن ان سب مقدس ارواح پر سلام سلام..

پیارے بھائیوں! آج سے ایک نئی مھم شروع ہو رہی ہے اللہ تعالٰی سے مدد مانگ کر اللہ پاک کے بھروسے پر مھم کانام "المومنات؛ اور مھم کے مقاصد اور اہداف وہ ہیں جواللہ تعالٰی نے سورت توبہ آیت(71)... میں ارشاد فرماۓ ہیں.. اس مھم کا میدان اپنا گھر ہے.. اور یہ آٹھ روزہ مھم ہے.. ہم میں سے ہر ایک اپنی والدہ بیوی بیٹی اور بھن تک ایمان تقوی اور جھاد کا پیغام پہنچاۓ. یاد رکھیں آج بدھ کا دن ہے. اور جمادی الاولی کی11 تاریخ. دعا محنت اور فکر کہ ہمارے گھر کی کوئی عورت جہنمی نہ بنے.. ہائے جہنم کی آگ.. فرمایا جہنم میں زیادہ عورتیں دیکھیں. ہم میں سے کسی کی رشتہ دار عورتیں شیطان کی رسیاں اور جال بنیں.. اور نہ اس حدیث کا مصداق کہ مردوں کے لئے سب سے خطرناک اور نقصان دہ فتنہ عورتیں ہیں.. یہ سب میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات ہیں. اور حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم عورتوں کے سب سے بڑے خیرخواہ ہیں. آج مسلمان عورتوں میں عجیب بد دینی بے کاری غفلت اور گناہ پسندی آگئی.. یہ سب کچھ مردوں کی وجہ سے ہوا. . اللہ تعالی ہماری اس مھم کو حضرت سیدہ فاطمہ اور حضرت سیدہ عائشہ کا مبارک راستہ نصیب فرمائیں.. کیاآپ تیار ہیں؟ اگر آپ یہ عظیم کام کرنا چاہتے ہیں تو تین کام کریں. 1صلوۃ حاجت اور دعا.. 2عورتوں پر ظلم کرتے ہوں تو اس سےسچی توبہ.. 3کسی غیر عورت سے نعوذباللہ کوئی گپ شپ دوستی تعلق یا بدنظری ہو تو توبہ...یہ تین کام کر کے بسم اللہ کریں انشاء اللہ گھر ایمان کے نور اور تقدس سے جگمگانے اور مہکنے لگے گا.اور اس محنت کے اثرات انشاء اللہ دور دور تک پھیل جائینگے.... یاد رکھیں خواتین کو ساتھ ملائے بغیر ھم اپنے عظیم مقاصد میں ترقی اور کامیابی حاصل نہیں کرسکتے.. کپڑے اگر پاک نہ دھلے تو نماز کہاں قبول؟ کھانا اگر پاکیزہ نہ ملا تو دعا کہاں قبول؟ بے نمازی کی ناپاکی کا آپ کو شاید اندازہ نہیں.. یہ دو ادنی مثالیں ہیں. خود غور کریں کہ عورت کی اصلاح کے بغیر اسلام پر عمل اور جھاد کا عمل کتنا مشکل ہے.اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ہماری پیاری ماں. بیوی. بیٹی اور بھن جھنم میں جائیں؟ یہ کس کو گوارہ ہے؟ بس اب اپنی ذات کے نخروں کے لئے روٹھنا منانا بند.. گھر چیخنا چلانا بند.. اب دعوت. فکر. رونا. تڑپنا اور سمجھنا سمجھانا..عورتوں کو ایمان سمجھائیں. نماز پر اتناپختہ کریں کہ اذان ہوتے ہی وہ سب کو بھول جائیں... "ناشکری؛ عورتوں کا سب سے بڑا مرض. اس سے توبہ.. مال کی حرص ہوس سے توبہ.. پردے کا ایسا اہتمام کہ حوریں یاد آجائیں..دل سے پردے کی محبت.. ا ور پاکدامنی کی ایسی غیرت کہ جان دے دیں مگر عزت و عفت پر ہلکی سی آنچ نہ آنے دیں. سات مھلک گناھوں سے پکی نفرت. ایمان کا روشن جذبہ. امربالمعروف اور نہی عن المنکرکاشوق. مصیبتوں کا پہاڑ آجائے مگر پھر بھی کسی عامل کے پاس نہ جائیں.. اللہ پاک پر کامل یقین.. اولاد کی مثالی تربیت.. سب سے بڑھ کر فکر آخرت_ آج كي عورتوں كو دو بڑے شوق هيں_ 1مال کی کثرت.. 2غلام خاوند.. ھاۓ افسوس! دونوں شوق قبر کی آگ ہیں آگ.. خصوصا خاوند کو اپنا غلام اور تابع بنانے کا شوق.. یہ فطرت سے بغاوت اور خود عورت کی ہلاکت ہے. وہ اپنے سائبان کو اپنے سر سے اتار کر پاؤں میں بچھاتی ہے.. تو پھر دنیا،آخرت کی ہر مصیبت اور پریشانی اسکے سر پر گرتی ہے. بھائیو! اسلام سمجھاتا ہے کہ عورت یا تو سب سے بڑا فتنہ ہے یا ایمان کی سب سے بڑی مثال.... ہاں ایسی مثال کہ جسے دیکھ کر ایمان کی روشنی ملتی ہے... آؤ بھائیو! محنت کریں کہ ہمارے گھر کی خواتین ایمان کی مثال بن جائیں. تب ہم دنیابھر کے کفر سے بےفکر ہوکر ٹکراسکیں گے..عشر مھم بھی جاری ہے.. نصرت مھم بھی جاری ہے.. اور ساتھ ساتھ یہ مھم بھی آج سے شروع... بھائیو! سب کام اسی مختصر زندگی میں کرنے ھیں.. اور اسی زندگی کے اعمال پر آخرت کی کامیابی موقوف ہے.. کھانے. پینے.سونے. بولنے.ملنے سے زیادہ وقت بچائیں.. جو گھروں سے دور ہیں وہ موبائل سے مھم چلائیں.. نماز کی پابندی کا پوچھیں.. ہر عورت اول وقت میں نماز ادا کرے.. نماز کے الفاظ اور ارکان ٹھیک ہوں. کلمہ طیبہ(1200) بارہ سو کا بہت اہتمام.. اپنے گھر کی ہر عورت کو سورۃ واقعہ سکھائیں چالیس دن نگرانی کریں کہ پڑھی یا نہیں؟ یوں ان کا دل غنی ھوگا روزی کا مسئلہ حل ہوگا .. اور اپنے خاوند کو نہیں اللہ پاک کو اپنا رازق سمجھیں گی. فضائل جھاد اور حیات الصحابہ کی تعلیم ہر گھر میں روز ہو... پاکی طھارت کے مسائل اور ایمان.. ایمان.. ایمان. ایسا کہ دل میں بیٹھ جاۓ. آپ میں سے بعض کی خواتین ان سے زیادہ علم والی ہونگی..اچھی بات ہے مگر عمل کتنا ہے؟ یقین کتنا ہے؟ قربانی کا جذبہ کتنا ہے؟ شکرگزاری کتنی ہے؟... بھائیو! سب پر محنت کی ضرورت ہے. اخلاص سے . نرمی سے. فکر سے اور محبت سے. ان شاء اللہ مکتوب آتا رہے گا. آپ تعلیم الاسلام. ماہنامہ بنات عائشہ. فضائل جھاد. اےمسلمان بہن. اے مسلمان بہن. رنگ و نور. اور حیات الصحابہ سے روشنی لیں. اگر دل میں فکر ہوگی تو راستہ اور کامیابی خود مل جائیگی.ان شاء اللہ تھوڑا سا سوچیں کہ کب آپ نے کوئی کام اللہ پاک سے مدد مانگ کر اخلاص کے ساتھ .اطاعت میں کیا اور مدد نہیں آئی. وضو کریں. صلاۃ الحاجت پڑھیں رو رو کر مانگیں اور اس مھم میں کود پڑیں.

والسلام. خادم.

(لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ)
Zubair Tayyab
About the Author: Zubair Tayyab Read More Articles by Zubair Tayyab: 115 Articles with 168861 views I am Zubair...i am Student of Islamic Study.... View More