المومنات مہم (مکتوب 2)

کتوب خادم: ۵ اپریل ۲۰۱۲ء ۔ مؤمنات مہم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اللہ پاک امت مسلمہ پر رحم فرمائیں ... جن بھائیوں نے کل سے اپنے گھر کی خواتین کی اصلاح کی فکر شروع کردی ہے ..ان کے لئے دل سے دعا..اور جو ابھی تک سوچنے میں ہیں .. ان کو اللہ پاک اس اہم ذمہ داری کی توفیق اور فکر عطاء فرمائیں ... اللہ پاک نے عورتوں کو بڑا مقام اور اونچے فضائل سے نوازا ہے ...اسلام قبول کرنے کی سعادت سب پہلے ایک عورت کو ملی ۔معلوم ہوا کہ عورت حق بات کو جلد سمجھتی اور قبول کرتی ہے...حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کو جب نبوت ملی تو آپ کی سب سے پہلے نصرت ایک عورت نے کی...حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا ... حرم شریف جب بیابان تھا تو اس میں سب سے پہلے قیام کی سعادت ایک عورت کو ملی .... صفا مروہ کی سعی سب سے پہلے عورت نے کی...اور زمزم کا مبارک پانی سب سے پہلے ایک عورت نے پیا... اور سنئے اسلا م میں سب سے پہلے شہید ہونے کا مقام بھی کسی مرد کے پاس نہیں ایک عورت کے پاس ہے ... میرے بھائیو ..عورت ایمان پر ڈٹ جائے تو وہ ناقابل تسخیر چٹان ہے ...ابو جہل ملعون کے کوڑے .مکے اور نیزے حضرت سمیہ کے ایمان کو ایک زرہ برابر نہیں ہلا سکے..ہائے کاش..آج کی مسلمان عورت بھی ایمان کی چٹان بن جائے..کئی مقامات پر اسلام نے عورت کو مرد پر فضیلت عطاء فرمائی..ماں کو دیکھیں .اللہ پاک نے اسے باپ پر فوقیت عطاء فرمائی .. عورت جب دین پر آجائے تو اسلامی جہاد کے میدان کو صف شکن مجاہدین سے بھر دیتی ہے ..آج کی عورت کیوں کمزور ہے؟ہر گناہ پر لپکنے والی ..ہر گانے پر کان دینے والی..ہر رسم اور فخر میں مبتلاء ..نظر کی حفاظت اور چہرے کے حیاء سے محروم..ہر نمائش کی رونق..اور گرنے۔ پڑنے مائل ہونے والی .... در اصل آج کی عورت پر محنت نہیں ہوئی.. اسے اس کا مقام نہیں سمجھایا گیا..آج بھی عورتوں کی خیر مردوں سے زیادہ اور ان کی دین داری مردوں سے بڑھ کر ہے ..اگرہم عورت کو اسلامی عزت دیں .اور اس کے ایمان پر محنت کریں توہماری غیرت مند حیاء والی مسلمان بیٹی ..کفر کی بڑی بڑی مکاریوں کو تباہ و برباد کرسکتی ہے..عورتوں کی اصلاح کا ابتدائی نصاب جو ہم پیش کر رہے ہیں وہ چار نکاتی ہے... ۱..کلمہ طیبہ یعنی ایمان ... ۲..اقامۃ صلوۃ ... ۳..حیاء اور پردے کا سخت اہتمام ..مجبوری سمجھ کر نہیں بلکہ ا سے ا پنی عزت. شان اورسعادت سمجھ کر... ۴..معاونت جہاد فی سبیل اللہ..... میرے بھائیو... ان آٹھ دنوں میں یہ چار نکاتی نصاب اپنے گھروں میں لائیے ... کل محنت ٹھندی رہی آج زور دار ہو ... اور آٹھ روزہ مہم .. ہمارے لئے خواتین کی بڑی مہم کا راستہ بنے گی..ہماری تمنا ہے کہ عورتوں میں ایمان کی بہار آئے ..عورتیں دین کا کام کریں مگر گھر کے ماحول میں ...عورتیں اسلامی غیرت سے سرشار ہوں ...میرے بھائیو...مہم میں شریعت کی پاسداری کرو اور اللہ پاک سے ڈرو..آج عورتوں کا بڑا دشمن ..موبائل.. ہے . اس نے ایمان کے شفاف ماحول کو گدلا کردیا ہے..آج مہم کے دوسرے دن خواتین کو اس زہریلے سانپ سے بچانے کی محنت کریں .. نہ گپ شپ .. نہ میسج بازی ..اور نہ زیادہ استعمال اگرچہ حلال ہی کیوں نہ ہو...ایک مسلمان خاتون کے لئے وقت کو ضائع کرنا کہاں جائز ہے؟ کل ان شا ءاللہ سورت توبہ کی آیت ۷۱اکتہر کا ترجمہ پیش کیا جائے گا.

والسلام

خادم

لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
Zubair Tayyab
About the Author: Zubair Tayyab Read More Articles by Zubair Tayyab: 115 Articles with 166715 views I am Zubair...i am Student of Islamic Study.... View More