المومنات مہم (مکتوب3)

مکتوب خادم: ۶ اپریل ۲۰۱۲ء ۔ مؤمنات مہم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اللہ تعالٰی مسلمان عورتوں کو ایمان اور دین کا جذبہ عطأ فرمائیں.. . میرے بھائیو!ہر گھر میں روزانہ کی تعلیم ضرور ہو... جہاں شروع نہیں ہوئی آج ہی اللہ پاک سے مانگ کر ہمت کریں .... انشأ اللہ بہت فائدہ ہوگا.. اور بہت سے نقصانات سے حفاظت ہوگی... چھوٹے بچوں کو بھی تعلیم میں بٹھائیے..خوشی ہو یا غم تعلیم بند نہ ہو...لڑائی ہو یا صلح تعلیم جاری رہے... بھائیو! قرآن اور حدیث آب حیات ہیں ... یعنی زندہ کرنے والا پانی... خشک زمین پانی سے زندہ اور تر و تازہ ہوتی ہے... ایک آدمی دین کے کام میں لگا ہو مگرروزانہ قرآن و سنت کا پانی نہ لیتا ہوتو وہ بگڑ جاتا ہے... اس کے دل اور دماغ میں شیطان کی خاک اڑنے لگتی ہے... اس لئے تعلیم ... روزانہ تعلیم بہت ضروری... اسی طرح اگر آپ گھر میں ایک کام پابندی سے شروع کردیں ... تو آپ کا گھر خیر اور برکت سے بھر جائے گا... وہ ہے فجر سے پہلے یا فجر کے بعد اجتماعی تلاوت... گھر کے چھوٹے بڑے مل بیٹھیں .ایک طرف مرد.ایک طرف خواتین اور سب تلاوت کریں .... سبحان اللہ! ایسا گھر فرشتوں کے نزول کی جگہ بن جاتا ہے... اس عمل کے فوائد اتنے ہیں کہ ایک پوری کتاب لکھی جا سکتی ہے... اللہ پاک میرے اور آپ سب کے گھروں کو یہ نعمت نصیب فرمائیں ... صبح کی نیند نے کئی گھروں کو چاٹ لیا... بس ڈاکٹر ہی ان کا رزق کھاتے ہیں ... حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمادی کہ اللہ ان کی امت کی صبح میں برکت عطأ فرمائیں... خیر یہ ایک الگ موضوع ہے... آپ سب کو بار بارتاکید ہے کہ گھر میں تعلیم کا پکا نظام بنائیں ... اور آپ سب کو ترغیب ہے کہ صبح کی اجتماعی تلاوت کا نظام بنائیں ...یہ دو کام ہوگئے تو اب دین کی باتیں سیکھنا سکھانا آسان ہوگا.... اب ملاحظہ کیجئے سورت توبہ کی اس آیت کا ترجمہ جو آیت ہماری اس مھم کی بنیاد ہے ... اللہ پاک کا ارشاد گرامی ہے ...(ترجمہ) اور ایمان والے مرد اور ایمان والی عورتیں ایک دوسرے کے مدد گار ہیں . نیکی کا حکم کرتے ہیں اور برائی سے روکتے ہیں. اور نماز قائم کرتے ہیں اور زکوۃ دیتے ہیں اور اللہ تعالی اور اس کے رسولﷺکی فرماں برداری کرتے ہیں .. یہی لوگ ہیں جن پر اللہ تعالٰی رحم فرمائے گا بے شک اللہ تعالٰی غالب حکمت والا ہے...(التوبہ۷۱) غور کیجئے! خواتین کے ذمہ بھی دین کی نصرت لازم ہے... انہیں بھی امر بالمعروف نہی عن المنکر کا حکم ہے... وہ بھی جہاد کی معاونت کی پابند ہیں... اگرچہ خود جہاد میں نکلنا اور لڑناان پر فرض نہیں.. البتہ بعض مخصوص حالات میں ان کے لئے اپنے تحفظ میں لڑنے کا حکم ہے... اس آیت مبارکہ اور اس کے آگے پیچھے والی چند آیات کو فتح الجواد میں پڑھ لیجئے... آپ قرآن پاک کے کمال پر حیران ہوں گے ... آپ کو این جی اوز اور مشنریز کے تمام بھیانک راز معلوم ہوجائیں گے... اسلام کے خلاف منافقین کا زوردار حملہ... اسلامی معاشرے میں برائیوں کو پھلانے کی مکروہ کوششیں ... جہاد کے خلاف ان کی سازشیں ... قرآن پاک سمجھاتا ہے کہ وہ منافق مرد اور منافق عورتیں ...دین دشمنی میں ایک دوسرے کے مدد گار ہیں ... برائی پھیلانے میں مددگار ہیں .. جہاد کی مخالفت میں ایک دوسرے کے مددگار ہیں ... عجیب خطرناک فتنہ... یااللہ! مقابلہ کیسے ہوگا؟دفاع کیسے ہوگا؟ منافق تو اندر کا سانپ ہوتا ہے... فرمایا مقابلے اور دفاع کا طریقہ یہ کہ ایمان والے مرد اور ایمان والی عورتیں دین .ایمان اور جہاد کے معاملہ میں ایک دوسرے کے مددگار بن جائیں... تب اللہ پاک کی رحمت نازل ہوگی ... یاد رکھیں! آپس کا یہ تعاون ایمان .تقوی اور پاکیزگی کی شرط پر ہے... اگر اس تعاون میں تقویٰ کے خلاف کچھ آیا تو یہ ایمان والا تعاون نہیں ہوگا... بلکہ نعوذباللہ نفاق والا ہوگا... دیکھا بھائیو!خواتین کے تعاون کے بغیر فتنوں کا مقابلہ ممکن نہیں اس لئے فکر کریں .محنت کریں ... اس لیے مسلمان خاتون کو رنگ برنگے کپڑوں . فیشنوں.جوتوں اور دکھاوؤں سے نکال کر اسے یاد دلائیے کہ اللہ کی بندی تو صرف ان کاموں کے لئے پیدا نہیں ہوئی ...تیرے ذمہ بہت عظیم اور اونچے کام ہیں ... وہ دیکھو! فرعون کی بیوی دنیا اور.عیش و آرام کو قربان کر کے جنت میں اللہ تعالٰی کے ہاں گھر مانگ رہی ہے....رضی اللہ عنھا...کل کے مکتوب میں ان شأ اللہ اس کا بیان ہوگا کہ عورت کے لئے جنت کتنی آسان ہے

والسلام

خادم

لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
Zubair Tayyab
About the Author: Zubair Tayyab Read More Articles by Zubair Tayyab: 115 Articles with 155628 views I am Zubair...i am Student of Islamic Study.... View More