المومنات مہم (مکتوب 4)

مکتوب خادم: ۷ اپریل ۲۰۱۲ء ۔ مؤمنات مہم

السلام علیکم ورحمةاللہ وبرکاتہ

اللہ تعالٰی اسلام کو پورے عالم پرغلبہ اورمسلمانوں کو قوت.اتحاد اور شوکت عطأ فرمائیں ... میرے بھائیو! اپنی خواتین پر ایسی محنت کریں کہ ان کو جان سے زیادہ ایمان عزیز ہوجائے.... بے شک ایمان جان سے زیادہ قیمتی ہے.... اور ان کو مال سے زیادہ اعمال سے محبت ہوجائے .... وہ اپنی ناک سے زیادہ اپنے فرائض کی فکر کریں .... اور غیبت چھوڑ کر دعوت میں ... اور غفلت چھوڑ کر ذکر میں لگ جائیں ...میرے بھائیو! خواتین کو سمجھاؤ کہ انسان صرف جسم کانام نہیں ...جسم .روح اورعقل کانام ہے ...صرف جسم کی فکر کرنے والے حیوان بن جاتے ہیں... اپنی روح اورعقل کو عبادت.ریاضت اور اخلاق سے مزین کریں... ہر قدم پر بیوٹی پارلر...نمائش...نمائش...اورصرف نمائش.نمائش...اورصرف نمائش...ذلت ہے میرے بھائیو ذلت کہ بناوٹ کی اتنی فکر... کتنے جوڑے تھے اماں عائشہ رضی اللہ عنھااوراماں فاطمہ رضی اللہ عنھا کے پاس؟ جوڑے تو خاک میں مل جاتے ہیں.ان کے پاس تو جوکچھ تھا وہ آج تک روشن ہے...چمک رہا ہے...مہک رہا ہے...کاش عورتوں پر محنت ہو تو یہ بہت کام والی بن جاتی ہیں ...دور نبوت کا مطالعہ کریں...اسلامی تاریخ پڑھیں... عورت جب بھی کپڑے.جوتے.مکان اورمال کی خواہشات سے آزاد ہوئی تو اس نے مردوں سے زیادہ دین کی خدمت کی...آج کی مسلمان بہن کو اسکا مقصد حیات سمجھانے کی ضرورت ہے...اسے یہ یاد دلایا جائے کہ قرآن پاک پر عمل اس کے لئے بھی ضروری ہے...اوروہ بھی اپنی گھریلوذمہ داریاں نبھانے کے ساتھ ساتھ دین کی بڑی خدمت کر سکتی ہے...مگر یہ اس وقت ممکن ہوگا جب وہ اپنے نفس.اپنی ذات اور اپنی ادنی خواہشات کی فکر سے آزاد ہو...اور اپنے ایمان اور اپنے حیأء میں پکی ہو... تھوڑا سا غور کریں کہ اللہ پاک کی کتنی بے انتہأء رحمتیں ،،خواتین،،پر ہیں ...حدیث شریف میں ہے جو عورت پانچ وقت کی نماز ادا کرے... رمضان کے روزے رکھے ...اپنی عصمت کی حفاظت کرے ...اور اپنے خاوند کی اطاعت کرے وہ جنت کے جس دروازے سے چاہے جنت میں داخل ہو جائے ... کتنا آسان نصاب.. . گھر بیٹھے بیٹھے ہمیشہ کی جنت... اللہ پاک نے عورتوں کو ہر معاملہ میں آسانی عطا فرمائی...مجبوری کے دنوں میں نماز معاف ... مگر اجر و ثواب پوری نماز کا ملتا ہے....سونا اور ریشم پہننا جائز...اورجنت میں بھی ملے گا...خاوندوں کے ذمہ لازم کہ نفقہ دیں..خاوندوں کے ذمہ لازم کہ نفقہ دیں...رہائش دیں اورحسن سلوک کریں...بیٹوں کے ذمہ لازم کہ ماں کے قدموں میں جنت ڈھونڈیں...پورے قرآن میں کسی سورت کانام ،،رجال،، یعنی مرد نہیں...جبکہ سورت ،،نسأ،،موجود ہے...نسأء کا معنی عورتیں ...جہاد میں نکلنا عورتوں پرفرض نہیں...لیکن اگر گھر بیٹھ کر تعاون کریں تو جہاد کا پورا اجر پائیں...اور گھر کے کونے میں نماز ادا کریں تو جامع مسجد کی نماز باجماعت سے زیادہ اجر پائیں...آسانیاں ہی آسانیاں...رحمت ہی رحمت...خواتین کو سمجھائیں کہ وہ ان رحمتوں کو سمیٹیں ...اور اپنے دل یعنی اپنی روح کو طاقتور بنائیں...دنیا کی روزی خود آتی ہے ... وہ اپنی آخرت کی فکر کریں...اکیلی قبر...خوفناک اندھیرے... لمبا سفر... برزخ .آخرت.حشر...وہاں نہ حسن کام آئے گا وہاں نہ حسن کام آئے گا نہ زینت ...نہ چالاکی کام آئے گی نہ حیلے...وہاں بیٹے ماؤں سے اور خاوند اپنی بیویوں سے بھاگ رہے ہوں گے...وہاں اپنا ایمان کام آئے گا ...سچا ایمان..دیکھو بہنو!وہ ایمان موجود ہے یا نہیں؟وہاں اعمال کام آئیں گے...خالص اعمال...ریا سے پاک اعمال...دیکھو بہنو! وہ اعمال موجود ہیں یا نہیں؟ بہنو!اپنی ذات کے خول اور فکر سے باہر آکر...اپنی آخرت اور اپنے دین کا سوچو... تب رحمت الہی بارش کی طرح برسے گی ... اے بہنو!نصرت دین محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے خود کو تیار کرو ...ہاں بہنو!نصرت دین محمد صلی اللہ علیہ وسلم ...

والسلام

خادم

لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ
Zubair Tayyab
About the Author: Zubair Tayyab Read More Articles by Zubair Tayyab: 115 Articles with 155631 views I am Zubair...i am Student of Islamic Study.... View More