پروان چڑھ رہا ہے فلیٹ کلچر
کتوب خادم: ۸ اپریل ۲۰۱۲ء ۔ مؤمنات مہم
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
اللہ تعالٰی مجھے اور آپ سب کوایمان کامل نصیب فرمائیں...پیارے بھائیو!آج
مہم کاپانچواں دن ہے...امید ہے کہ دعا اور محنت کر رہے ہوں گے...چالیس دن
کی ،،دعوت اور رکنیت ،،مہم کامقصددین اسلام اورامت مسلمہ کے لئے،،لشکر
غزا،،کھڑا کرنا تھا... غازیوں...جانبازوں...اورمجاہدوں کا لشکر... اور اب
اس آٹھ روزہ ،،المٔومنات،،مہم سے اسلام اور مسلمانوں کیلئے ،،لشکر
دعا،،کھڑا کرنا ہے ...انشاء اللہ... لشکر دعا... سبحان اللہ... مؤثر .مضبوط
اور بیدار،،لشکر دعا،،...ارے بھائیو!دعا کی طاقت بہت بڑی ہے... اس مہم سے
اگر پانچ ایسی خواتین مل گئیں... جن کے نزدیک اللہ تعالی کی محبت ...اور
وفاداری ہرچیز سے مقدم ہو...اور وہ پانچ خواتین... میرے اورآپ کے لئے دعا
کی تشکیل پر بیٹھ گئیں...تو بھائیو!پانچ بڑے لشکروں سے زیادہ طاقت ہمارے
دینی ...جہادی کام کو انشاء اللہ مل جائے گی...پھر پانچ کیوں؟ہرگھر میں
ایسی پانچ عورتیں ہو جائیں...اللہ پاک کی محبت میں سرشار...ایمان سے منور...رسومات
اورفضولیات سے پاک...نماز کی عاشق...تلاوت .درود اور استغفار سے مزین...شکر
گذار...جذبہ جہاد سے سرشار... بے پردگی اور بے حیائی سے سؤر کے گوشت کی
طرح نفرت کرنے والی ...اوراللہ پاک پر کامل یقین رکھنے والی... میرے بھائیو!
یہ سب کچھ مشکل نہیں ...آسان ہے آسان...صرف توجہ.فکر .دعا اورمحنت کی ضرورت
ہے...وہ دیکھو!ایمان کادروازہ کھلا ہے...وہ دیکھو! ہدایت کا آسمان سے
بڑادروازہ کھلا ہے...وہ دیکھو!توبہ کا دروازہ کھلا ہے...پھر ظلم نہیں کہ
عورتوں کو محروم رکھا جائے؟...آج کے دن عورتوں پر نماز کی محنت کریں...عورت
نماز پرآگئی تو آدھے دین پر آجائے گی...صرف نماز نہیں ...نماز کا عشق...نماز
کی محبت...لمبی نمازیں...ٹھیک ٹھیک نمازیں...اول وقت نمازیں...توجہ سے ادا
کی گئی نمازیں...سمجھا دو !کہ نماز رب تعالٰی کی ملاقات ہے...سمجھادو!کہ
نماز معراج ہے...بلندی ہے ...حسن ہے...کمال ہے ...کامیابی ہے...سکون ہے...سمجھادو!کہ
نماز قائم تو پورا دین قائم...نمازکمزور توپورادین کمزور...بے نمازی خنزیر
سے زیادہ بدبودار ہے...نماز میں سستی ہلاکت ہے...تباہی ہے...بربادی ہے....ویرانی
ہے...جان بوجھ کر ایک نماز چھوڑنا عملی ،،کفر ،، ہے...نماز قبر کی روشنی
اور راحت ہے ...نماز ٹھیک تو رزق کی تنگی قریب نہیں آتی ...نماز اچھی تو بے
حیائی کوقریب نہیں پھٹکنے دیتی...نماز ...نماز...نماز...سب سے بڑا فرض...دین
اسلام کاسر...مؤمن کی آبرو اورعزت...بھائیو!نماز ایک پورا نظام ہے...نماز
کے ساتھ طہارت آئے گی...پاکی آئے گی...گھر پاک ہوں گے...کپڑے اور بستر پاک
ہوں گے...نماز کے ساتھ تجوید اور تلاوت آئے گی...نماز کے ساتھ دینی علم آئے
گا...کیونکہ نماز ٹھیک کرنے کی محنت میں...یہ سب نعمتیں خود بخود آجاتی ہیں...بھائیو
آج اپنی خواتین پر نماز کی محنت ...جاندار.شاندار محنت...اورساتھ بارہ
سو﴿1200﴾بارلاالہ الا اللہ کاورد...لشکر دعا تیار ہو گیا ...تو انشاء اللہ
غلبہ اسلام کی منازل قریب آجائیں گی...
والسلام
خادم
لاالہ الااللہ محمدرسول اللہ |