المومنات مہم (مکتوب7)

مکتوب خادم:۱۰ اپریل ۲۰۱۲ء ۔ مؤمنات مہم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اللہ تعالٰی مسلمان خواتین کوبامقصد زندگی اورفلاح دارین نصیب فرمائیں اللہ پاک نے فرمایا:ہم نے انسانوں اورجنوں کوصرف اپنی عبادت کے لئے پیدا فرمایا ہےکیا صرف مردوں کو؟ انسان تو سب ہیں مرد ہوں یا عورتیں معلوم ہوا کہ عورت کی زندگی کا مقصد بھی اللہ تعالٰی کی عبادت ہےعبادت کہتے ہیں اللہ پاک کے احکامات کو اللہ پاک کی رضا کے لئے پورا کرنازیورات مقصد نہیں کپڑے،مکان،رونا دھونا مقصد نہیں کھانا پینا،عیش اڑانا مقصد نہیں آپ جانتے ہیں کہ جو اپنے مقصد سے ہٹ جائے وہجانوروں سے بدتر ہوجاتاہےمرد کی طرح عورت کے لئے بھی قبر،حشراورحساب وکتاب ہےاس کے لئے عذاب اور ثواب ہےقرآن پاک صرف مردوں کے لئے نہیں عورتوں کے لئے بھی راہنما اور ہدایت ہےدین کا لازمی اور ضروری علم عورتوں پر بھی فرض ہےہم ایک امت ہیں کچھ اس میں مرد ہیں اور کچھ عورتیں بعض احکامات میں فرق ہےمگر بنیادی کام سب کا ایک ہےاسلام نے کام بھی سمجھا دیئےاور شرعی حدود بھی مقرر فرما دیں آج دین محمدصلی اللہ علیہ وسلم پرہر طرف سے حملے ہیں آج امت مسلمہ ساری دنیا میں مظلوم ہےمسلمان خواتین کو چاہئے کہ وہ دنیا بھر کے مسلمانوں کا درد محسوس کریں کیونکہ سب مسلمان ایک جسم کی طرح ہیں اور ایمان والے آپس میں بھائی بہنیں ہیں اے مسلمان بہن !اب خود کو گھریلو جھگڑوں سے اونچا کرواپنی قبر آخر ت کا سوچواپنی ذمہ داری محسوس کرواور اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کرو اوردین محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی انصار بن جاﺅکب تک ساس بہو کے جھگڑے؟کب تک حقیر دنیا کی زیب وزینت کاشوق؟کب تک اپنے خاوندوں پرمکمل قبضے اور کنٹرول کی فضول ،بے کاراورناجائز سوچ؟خود کواونچا کرواللہ پاک نے آپ کواونچے مقاصد کے لئے پیدا فرمایا ہے

والسلام

خادم

لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ
Zubair Tayyab
About the Author: Zubair Tayyab Read More Articles by Zubair Tayyab: 115 Articles with 168681 views I am Zubair...i am Student of Islamic Study.... View More